کٹھمنڈو / کیر خبر
نئی مقرر کردہ وزیر اعظم سشیلا کارکی کی سفارش پر صدر جمہوریہ رام چندر پوڈیل نے جمعہ کی آدھی رات 11 بجے سے ایوان نمائندگان کو تحلیل کر دیا۔
صدر جمہوریہ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ 5 مارچ 2026 کو پارلیمنٹ کے نئے انتخابات کرائے جائیں گے۔
جمعہ کی رات دیر گئے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صدر جمہوریہ کے دفتر نے اس فیصلے کو نشر کیا۔
انڈر سکریٹری روپیش جنگ تھاپا مگر کے دستخط کردہ بیان میں کہا گیا ہے، "عزت مآب صدر رام چندر پوڈیل نے، عزت مآب وزیر اعظم سشیلا کارکی کی سفارش پر، موجودہ ایوان نمائندگان کو 11:00 شام، بروز جمعہ، 12 ستمبر، 2025 سے تحلیل کر دیا ہے۔
دوسری جانب نو مقرر وزیر اعظم کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی برطانیہ کے وزیر اعظم اور اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے مبارکباد پیش کی ہے-
آپ کی راۓ