ایرانی حملے کی نوعیت اور پیمانے کے مطابق مساوی جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں: قطر

24 جون, 2025

دوحہ / ایجنسی

قطر کی حکومت نے العدید میں قائم امریکی فضائی اڈے پر ایرانی کی جانب سے کیے جانے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

قطری کی وزراتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر لکھا کہ ہم اسے ریاست قطر کی خودمختاری، اس کی فضائی حدود، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی سمجھتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ قطر کے فضائی دفاعی نظام نے حملے کو کامیابی سے ناکام بنا دیا اور ایرانی میزائلوں کو ناکام بنا دیا اور اڈے کو پہلے ہی خالی کرا لیا گیا تھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ قطری مسلح افواج کے ارکان، دوست افواج اور دیگر سمیت بیس پر اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے تھے۔ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قطر اس جارحیت کی نوعیت اور پیمانے کے حساب سے مساوی انداز میں جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter