غزہ/ ايجنسى
غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، گزشتہ 48 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 200 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔
20 ماہ سے زائد عرصے سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 56 ہزار تک پہنچ گئی۔
7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 55 ہزار 908 افراد شہید اور 1 لاکھ 31 ہزار 138 زخمی ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ قطر، مصر اور امریکا کی ثالثی میں 19 جنوری 2025 کو غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی نافذ کی گئی تھی، جس کی بدولت غزہ میں 15 ماہ سے جاری لڑائی میں وقفہ آیا تھا۔
آپ کی راۓ