ایران کا آپریشن وعدہ صادق سوم جاری، اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی برسات
14 جون, 2025
تهران/ ايجنسى
اسرائیل کا ایران کے شہر بوشہر پر فضائی حملہ، اسرائیلی بمباری سے جنوبی پارس گیس فیلڈ میں آگ لگ گئی، ایرانی میڈیا
اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران کا آپریشن وعدہ صادق سوم جاری ہے، ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی برسات کر دی، اسرائیل پر بڑے پیمانے پر حملے کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔
ایران کی جانب سے اسرائیل کے تازہ حملوں میں 3 ایرانی جوہری سائنس دانوں اور پاس دارانِ انقلاب کے 3 اہل کاروں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔
ایران نے اسرائیل کا تیسرا ایف 35 لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔ ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ایک اور اسرائیلی پائلٹ کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق جس کے بعد اب تک حراست میں لیے گئے اسرائیلی پائلٹوں کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے تبریز، لُرستان، ہمدان اور کرمانشاہ کے کچھ علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے شہر زنجان میں اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب گارڈز کے 3 اہلکار شہید ہوئے۔
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ ایک بیان میں او آئی سی نے کہا کہ اسرائیل کا یہ حملہ ایران کی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے، تنظیم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس جارحیت کے بعد اپنی ذمے داریاں پوری کرے۔
آپ کی راۓ