کٹھمنڈو / کیر خبر
حالیہ بھارت- پاکستان کشیدگی اور جنگ کے چلتے بر صغیر کے ہمالیائی دیش نیپال پر اس کے سیاحتی ثقافتی اور تجارتی اثرات پڑنا شروع ہوگیے ہیں- ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر جنگ طول پکڑتی ہے تو نیپال میں خوردنی اشیا کا قحط پڑ جاےگا-
نیپالی مسلمانوں نے خطے میں جنگ کو تشویشناک قرار دیا ہے- متعدد مسلم تنظیموں جیسے جمعیت اہل حدیث جمعیت علما نیپال احمد رضا ٹرسٹ و دیگر مسلم تنظیموں نے جنگ کی صورت میں بھارت کی حمایت کا اعلان کیا ہے-
مسلم رہنماوں نے کہا ہے کہ بھارت سے ہمارا روٹی اور بیٹی کا رشتہ ہے ہم نہیں چاہتے کہ ہمارا پڑوسی مشکلات کا سامنا کرے – اور اگر کوئی مشکل آتی ہے تو ہم اپنے پڑوسی بھارت کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہونگے –
آپ کی راۓ