نئی دہلی / ایجنسی
بھارت کے آپریشن سندور کے جواب میں پاکستان نے بنیان مرصوص شروع کیا ہے، دونوں ملک بھارت اور پاکستان کے اپنے اپنے دعوے میڈیا میں رکھے جارہے ہیں-
پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت میں ایئربیس ادھم پور، براہموس اسٹوریج پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ، سپلائی ڈپو ’اڑی‘، سپلائی، بھارتی بریگیڈ کوارٹر جی ٹاپ و دیگر تباہ کردیے گئے۔ بنیان مرصوص کا مطلب آہنی دیوار ہے۔
وہیں بھارتی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے آپریشن سندور کارروائی کی جارہی ہے جس میں پاکستان کے سیالکوٹ رول پنڈی سمیت درجنوں اہداف کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
بھارتی میڈیا نے پٹھان کوٹ، پونچھ اور جموں ایئر بیسز پر پاکستانی حملوں کا اعتراف کر لیا ہے ۔ جب کہ پاکستان نے ٣٥ لوگوں کی ہلاکتوں کا اعتراف کیا ہے-
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کرلیا گیا ہے۔ بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ کو ہیک کرلیا گیا۔
دونوں ممالک کی جانب سے ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے نقصانات ہو رہے ہیں لیکن دونوں ممالک کے دعووں کی تصدیق کرنا آسان نہیں ہے-
آپ کی راۓ