سعودی عرب کے 55 ملکوں میں 500 امدادی منصوبے

ابو حماد عطاء الرحمن المدنی/ المرکز الاسلامی کاٹھمنڈو

8 اپریل, 2024

سعودی عرب نے 55 ملکوں میں 500 امدادی منصوبے لگائے ہیں۔ اردو نیوز کے مطابق اپنے انسانی اور امدادی بازو کے ذریعے سعودی عرب کے کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر نے صحت، خوراک، پانی، اور ماحولیاتی صفائی کے شعبوں میں 501 امدادی منصوبے جاری کئے۔ 55 ملکوں میں ان منصوبوں کی مالیت ایک ارب ڈالر سے زیادہ ہے اور ان منصوبوں سے 415 ملین سے زیادہ افراد کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ایک ایسے وقت میں جب کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر 7 اپریل کو عالمی یوم صحت مناتا ہے۔

سعودی عرب کے انسانی بازو نے جمہوریہ یمن میں خصوصی ضروریات کے حامل افراد کے لیے جسمانی بحالی کی خدمات فراہم کی ہیں اور ان کو اعلیٰ معیار کے مصنوعی اعضاء فراہم کیے ہیں۔مرکز نے ضروری طبی سامان، ادویات کی فراہمی اور ایندھن کی شدید قلت جو غزہ کی پٹی میں تمام بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے مراکز اور ہسپتالوں میں اہم کاموں کو متاثر کر رہی ہے کو کو دور کرنے کے لیے ہنگامی ردعمل کی حمایت کی ہے۔مرکز نے انتہائی نگہداشت کے محکموں کو ضروری طبی آلات سے لیس کیا اور جمہوریہ سوڈان میں ان کے لیے دیکھ بھال کی خدمات فراہم کیں۔

اردن میں شامی پناہ گزینوں میں کینسر کے مریضوں کی جان بچانے کے لیے مالی مدد فراہم کی اور ان کے علاج کے اخراجات کو پورا کرنے میں مدد کی۔ شامی پناہ گزینوں اور لبنانی بعلبک گورنری کے قصبے ارسل میں میزبان کمیونٹی کے لیے صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کیں۔ کمیونٹی اور نفسیاتی آگاہی کی خدمات تک رسائی کے ذریعے مفت صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات فراہمی میں کردار ادا کیا۔

پانی اور ماحولیاتی صفائی کے منصوبوں کے میدان میں میں شاہ سلمان ریلیف سینٹر نے سب سے زیادہ ضرورت مند کمیونٹیوں میں پینے اور انسانی استعمال کے لیے موزوں محفوظ اور خالص پانی کے ذرائع فراہم کیے ہیں۔ مرکز نے پانی کے کنوؤں کی کھدائی کرائی اور ان کو بہتر کیا۔ گندے پانی کو ٹریٹ کرنے کی سہولت فراہم کی۔

بیماریوں کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے فضلہ اور کوڑے کو محفوظ اور صحت مند طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے کام کیا۔ متعدد مستفید ملکوں میں ایک صاف، محفوظ ماحول پیدا کرنے کے لیے ذاتی حفظان صحت کو بڑھانے کے لیے کام کیا ہے۔

ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مملکت سعودی عرب کو مزید ترقی عطافرماۓ، شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زندگی میں خیروبرکت نازل فرماۓ، اس ملک کو شرپسندوں اور حاسدوں کے مکرودجل سے محفوظ رکھے۔

أبو حماد عطاء الرحمن المدنی

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter