سعودی عرب میں رمضان کا چاند آيا نظر، پہلا روزہ کل، نیپال اور ہند وپاک میں رؤیت کل متوقع

10 مارچ, 2024

رياض/ ايجنسى

سعودی عرب میں رمضان المبارک 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا۔ خلیجی ریاست میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہوگا۔ نیپال اور ہند وپاک میں رؤیت کل متوقع ہےجس کا مطلب ہے کہ بر صغیر میں ١٢ مارچ کو پہلا روزہ ہوگا ان شاء اللہ 

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے چاند کا حتمی اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلیے سعودی سپریم کورٹ کی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

ماہر فلکیات عبدالعزیز الحصینی کا کہنا تھا کہ آج رمضان کا چاند دیکھے جانے کے امکانات روشن ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ چاند دیکھنے کی شہادتیں ملنے کے منتظر ہیں، رمضان کے چاند کا حتمی اعلان سعودی سپریم کورٹ کرے گی۔

دوسری جانب مشرقی ایشیائی ریاستوں اور اوشیانا کے مختلف ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، یہاں پہلا روزہ منگل 12 مارچ کو ہوگا۔

چاند دیکھنے والے اسلامک کریسنٹ آبزرویشن پراجیکٹ نے چاند کی رویت کا اعلان کیا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter