نیپال:سول ایوی ایشن اتھارٹی ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر برڈ ڈیٹرنٹ سسٹم نافذ کرے گا

24 فروری, 2024

کٹھمنڈو / کئیر خبر
نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہوائی اڈے پر پرندوں سے متعلق خطرات کو کم کرنے کے لیے ایک الیکٹرانک نظام نصب کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی اس الیکٹرانک برڈ ڈیٹرنٹ سسٹم کو ان تمام ہوائی اڈوں پر نصب کرنے جا رہا ہے جو اس وقت کام کر رہے ہیں۔

اس کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جمعرات کو درخواست طلب کی ہے۔ دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں 25 مارچ تک درخواست جمع کر سکتی ہیں۔ "مختلف ہوائی اڈوں پر معمول کی پروازوں میں ‘برڈ ہٹ’ کا مسئلہ محسوس کیا گیا ہے،” سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان جگن ناتھ نیرولا نے کہا۔ "ہم نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے آلات کی تنصیب کے عمل کو تیز کر دیا ہے۔”

سول ایوی ایشن اتھارٹی تینوں بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر پرندوں سے متعلق خطرات کو کنٹرول کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ آلات نصب کرنے کی بھی تیاری کر رہا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter