اسرائیلی بمباری میں فلسطینی شہداء کی تعداد 28 ہزار سے زیادہ ہوگئی

15 فروری, 2024

غزہ/ ايجنسى

اسرائیلی فوج کی جنوبی غزہ اور رفح میں بمباری جاری ہے، 7 اکتوبر سے اب تک   فلسطینی شہداء کی مجموعی تعداد 28 ہزار 500 سے زیادہ ہوگئی۔

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں فضائی حملے سے ایک خاتون اور دو بچوں سمیت 4 افراد کو شہید کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے عدشیت اور ضوانہ ٹاؤنز کے علاقوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا، فضائی بمباری سے متعدد مکانات تباہ ہوگئے۔

فرانسیسی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ رفح میں ممکنہ اسرائیلی فوجی آپریشن کی مخالفت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رفح آپریشن عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور علاقائی کشیدگی میں اضافے کا سبب بنے گا، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔

دوسری جانب حزب اللّٰہ نے اسرائیلی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ کردیا، جس میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حماس کی طرف سے کوئی نئی تجویز نہیں ملی، حماس کے مضحکہ خیز مطالبات کو نہیں مانیں گے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی تعداد پر اختلاف برقرار ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter