معروف شاعر سالک بستوی کے کلام میں برجستگی بھی تھی اور زود گوئی بھی: مولانا عبدالعظیم مدنی

3 فروری, 2024

جھنڈا نگر / زاھد آزاد جھنڈانگری
مشہورومعروف شاعر محترم سالک بستوی ایک سڑک حادثے میں اپنے مالک حقیقی سے جا ملے، جامعہ عالیہ عربیہ مئو ناتھ بھنجن سے آپ نے عالمیت وفضیلت کی ڈگری حاصل کی اور درس وتدریس کی خدمات کے ساتھ میدان شعرو ادب میں نمایاں مقام حاصل کیا، آپ نے حمدیہ ونعتیہ اشعار کے ساتھ نظموں و غزلوں میں بھی شاعرانہ جلوے بکھیرے ہیں، جلسوں میں نظم استقبالیہ پیش کرنے کا ہنر بھی خوب آتا تھا اور کسی عالم دین یا معروف سماجی شخصیت پر تعزیتی نظمیں لکھنے میں آپ کو ید طولی حاصل تھا، ان زریں خیالات کا اظہار جامعہ خدیجۃ الکبریٰ جھنڈانگر نیپال کے ناظم اعلیٰ مولانا عبد العظیم مدنی نے کیا
آپ نے آگے کہا کہ
"آپ کے کلام میں برجستگی بھی تھی اور قادرالکلامی بھی،

ملک عبد النور نے اپنے دلی غم کا اظہار کچھ یوں کیا .
"رات دن مستقل کوششیں زندگی کیسے بہتر بنے
اتنے دکھ زندگی کے لئے اور اسی کا بھروسہ نہیں

واقعی زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں کب کہاں اور کس وقت سانس بند ہوجائے کسی کو خبر نہیں ۔ جماعت کے مشہور شاعر سالک بستوی کے موت کی خبر سے ہر کوئی صدمے میں ہے ۔ کسے خبر تھی کہ وہ گھر سے نکلے ہیں اور اب واپس نہیں آئیں گے ۔
كل من عليها فان کے تحت ہر شخص کو موت آنی ہے کب آئے گی ؟ یہ کسی کو پتا نہیں لیکن موت تو اٹل ہے یہ سب کو خبر ہے. آج شیخ سالک گئے کل کوئی اور جائے گا ایک دن ہم بھی اس فہرست میں ہوں گے افسوس اس بات کا ہے کہ یہ جانتے ہوئے کہ ہم سب کو رب ذوالجلال کے روبرو پیش ہونا ہے اس کے باوجود ہم غفلت میں ہیں دنیا کے لئے تو ہم سب کچھ تیاگ دینے کے لئے تیار ہیں لیکن آخرت کے لئے کوئی فکر نہیں ۔
شیخ سالک رحمه الله کا انتقال جمعیت وجماعت کے لئے ایک عظیم خسارہ ہے اور ایسا خلل ہے جسے پر کرنا مشکل ہے ۔
اللہ رب العزت شیخ کی مغفرت فرمائے ان کی لغزشوں کو درگرز فرمائے ان کی قبر کو نور سے منور کرے اور نیک لوگوں کے ساتھ انہیں جنت الفردوس عطا فرمائے آمین.
رب العزت شیخ کے پسماندگان کو بھی صبر جمیل عطا فرمائے آمین آپ کے انتقال پر ہند ونیپال کے بے شمار ادباء شعراء اورعلماء کرام ڈاکٹر سعید احمد اثری ۔مہتمم جامعہ خدیجۃ الکبریٰ جھنڈانگر مولانآ مطیع اللہ حقیق اللہ مدنی استاد جامعہ خدیجۃ الکبریٰ جھنڈانگر ۔مولانا محمد اکرم عالیاوی ۔مولانا مشہود خاں نیپالی نائب صدر مدرسہ بورڈ لمبنی پردیش۔مولانا وصی اللہ مدنی۔مولانا عبد الرشید مدنی شیخ الجامعہ۔ مولانآ عبد القیوم مدنی استاد جامعہ خدیجۃ الکبریٰ ۔ مولانآ قمر الدین ریاضی ۔مولانا زبیر سراجی ۔وغیرہ نے نے دلی غم کا اظہار فرمایا ہے ۔اللہ ان کی قبر کو نور سے منور کر دے آمین
آخر میں ناچیز زاھدآزاد جھنڈانگری انہیں ان الفاظ میں یاد کررہا ہے کہ "محترم سالک بستوی جنہیں رحمہ اللہ کہتے ہوئے کلیجہ منہ کو آرہا وہ حساس طبیعت کے مالک تھےاور حساس دل انسان ہی اچھی شاعری کر سکتا ہے،یہ حساسیت محترم سالک بستوی کی نظموں اور غزلوں میں جا بجا دیکھنے کو ملتی ہے،ان کی اچانک رحلت نے اہل علم اور ادباء حضرات کوغم زدہ کردیا ہے،بے شمار مشاعروں نششتوں ۔جلسوں و نجی مجالس میں ٤٠/سالوں سے ساتھ رہا ہے ہمارا پورا خانوادہ ء ذکریا آپ کے غم میں برابر کا شریک ہے ہم ان کی مغفرت کے لئے دعا گو ہیں-
آللهم أغفر له وارحمه وعافه واعف عنه وأكرم نزله ووسع مدخله واغسله بالماء والثلج والبرد ونقه من الذنوب والخطايا كما ينقى الثوب الأبيض من الدنس اللهم ابدله دارا خيرا من داره .

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter