بزم رحمانی جامعہ سراج العلوم جھنڈا نگر کا سالانہ انعامی مقابلہ اختتام پذیر، لمبنی پردیش کے وزیر داخلہ کے بدست انعامات کی تقسیم

1 فروری, 2024

جھنڈا نگر / قمر الدین ریاضی
جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈا نگرنیپال ملک نیپال کا صد سالہ مرکزی ادارہ ہے، یہ جامعہ اپنے تمام شعبہ جات کے ذریعہ وطن عزیز اور امت مسلمہ کی تعمیر ترقی کے لئے رواں وداو ہے، جامعہ کے جملہ شعبہ جات میں بزم رحمانی ایک فعال شعبہ ہے،ملت اسلامیہ کے نونہالوں کو بنانے وسوارنے میں کوساں ہے،اس پلیٹ کے ذریعہ طلبہ جامعہ مختلف پروگراموں کا انعقاد کرتے، اسی پلیٹ فارم سے طلبہ پورے سال ہفتہ واری انجمن، تحریری وتقریری مسابقات کا انعقاد کرتے ہیں، اور تعلیمی سال کے اختتام میں تزک واحتشام کے ساتھ سالانہ انعامی مقابلہ کا انعقاد کیا جاتاہے،سابقہ روایات کے مطابق امسال بھی طلبہ کے مابین حفظ حدیث، تحریری انعامی مقابلہ،رحمانی ٹورنامنٹ،اور تقریری انعامی مقابلہ کے انعقاد کیا گیا، طلبہ جامعہ کا سالانہ تقریری انعامی مقابلہ29 جنوری تا یکم فروری 2024ء تک جاری رہا، جس میں طلبہ نے نیپالی، اردو، انگریزی، عربی زبانوں میں تقریریں پیش کیں، اس انعامی مقابلہ میں برجستہ تقریریں، بزم شعر وسخن کی نششت خاص دلچسب رہی،اور مجموعی طور پر 165 طلبہ نے مشارکت کی۔

بزم رحمانی کی طرف سے ایک لاکھ پچیس ہزار تک کے گراں قدر انعامات مختص کئے گئے تھے۔اس سالانہ انعامی مقابلہ کا اختتامی پروگرام آج بتاریخ یکم جنوری کو رحمانی کمپلکس کے دیدہ زیب کانفرنس ہال میں منعقد ہوا، اس مجلس کی صدارت ناظم جامعہ مولاناشمیم احمد ندوی فرمارہے تھے، اور مہمان خصوصی کے طورپر لمبنی پردیش کے وزیر داخلہ عزت ماب جناب سنتوس پانڈے، اور گرہ سچیو جناب لال بابو کواری تشریف فرماتھے، اسی طرح اس اختتامی پروگرام میں کرشنانگر نگرپالیکا کے نائب پرمکھ، و پرمکھ پرشاسکیے ادھکرت اسٹیج کے رونق بنے رہے،ان معزز مہمانوں کے بدست پوزیشن حاصل کرنے طلبہ کو گراں قدر انعامات سے نوازا گیا، پھر صدر مجلس کی اجازت سے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیاگیا۔ مشرف بزم رحمانی: قمر الدین ریاضی

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter