کٹھمنڈو: بال کماری میں طلبہ اور پولیس کے مابین تصادم؛ 2 نوجوانوں کی موت؛ 73 گرفتار

30 دسمبر, 2023

کٹھمنڈو / کئیر خبر
جمعہ کو کٹھمنڈو للت پور کے بالکماری محلہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں پولس نے 73 افراد کو گرفتار کیا ہے –

اس واقعے میں زخمی ہونے والے دو افراد نے دم توڑ دیا، جب کہ سات دیگر اس واقعے میں زخمی ہوئے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق مسلح پولیس فورس (اے پی ایف) کے چار اہلکار اور تین مظاہرین زخمی ہوئے۔

للت پور کے چیف ڈسٹرکٹ آفیسر، رودر پرساد پنڈت نے کہا، "اس واقعے میں اب تک ایک خاتون سمیت 73 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے”۔
اس واقعے میں دوٹی کے بیریندر شاہ اور دیلیکھ کے سوجن راوت کی موت ہو گئی۔ جنوبی کوریا میں ملازمت کے لیے ایمپلائمنٹ پرمٹ سسٹم (ای پی ایس) کے امتحان میں حصہ لینے کی اجازت نہ دینے پر نوجوانوں نے آج مظاہرے کیے تھے۔

احتجاج کے دوران مشتعل افراد نے فزیکل انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کے وزیر پرکاش جوالا کی گاڑی کو آگ لگا دی تھی۔

حالات کو قابو میں کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کے چند راؤنڈ چھوڑے اور فائرنگ کی۔ فائرنگ کی زد میں دو نوجوانوں کی موت ہوگئی –
وزارت داخلہ نے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے جو ایک ہفتہ میں رپورٹ پیش کرے گی-
عوام کا کہنا ہے کہ روزگار کی تلاش میں اے نوجوانوں کو پولیس نے گولیوں سے بھون دیا- سوشل میڈیا پر عوام نے پولیس اور حکومت کے خلاف سخت غم و غصّے کا اظہار کیا ہے-

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter