سائنسدانوں نے 375 برس سے لاپتہ آٹھواں براعظم دریافت کرلیا

28 ستمبر, 2023

سائنسدانوں نے 375 برس سے لاپتہ آٹھواں براعظم دریافت کرلیا۔ نیا براعظم 94 فیصد زیر آب ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہر ارضیات اور ماہرینِ زلزلہ شناس نے ‘زیلینڈیا’ یا ‘تی ریو موئی’ کا نیا نقشہ تیار کیا ہے۔

محققین نے یہ نقشہ سمندر کی تہہ سے ملنے والے پتھروں کے نمونوں پر مبنی ڈیٹا سے تیار کیا ہے۔

اس ریسرچ کی تمام تفصیلات ‘ٹیکٹونکس’ نامی جرنل میں شائع کی گئی ہیں۔

زیلینڈیا 49 لاکھ اسکوائر کلومیٹر پر محیط براعظم ہے، یہ حجم مڈغاسکر سے 6 گنا بڑا ہے۔

سائنسدانوں کی ٹیم نے مطلع کیا ہے کہ درحقیقت دنیا میں 8 براعظم ہیں اور اس نئے اضافے نے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں کیونکہ یہ سب سے چھوٹا، سب سے پتلا اور سب سے نیا جزیرہ ہے۔

نیا براعظم 94 فیصد زیرآب ہے، نیوزی لینڈ کی طرح اس کے چند جزیرے ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ زیلینڈیا پر تحقیق کرنا ہمیشہ سے مشکل کام رہا، اب سمندر کی تہہ سے پتھروں اور دیگر نمونوں کے ذریعے اس پر تحقیق کی جارہی ہے۔

زیلینڈیا دراصل قدیم براعظم گوندوانا کا حصہ تھا جو 55 کروڑ سال پہلے بنا تھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter