مصر میں طالبات کے چہرے ڈھانپنے پر پابندی عائد

12 ستمبر, 2023

قاهره/ ايجنسى

مصر میں وزارت تعلیم نے نئے تعلیمی سال کے لیے نیا ضابطہ لباس جاری کردیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، مصر میں وزارت تعلیم نے طالبات کے چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ سر ڈھانپنے کو اختیاری قرار دے دیا ہے۔

وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ طالبات کے سر ڈھانپنےکے لیے بھی صرف تعلیمی بورڈ کا منظور شدہ رنگ اور ڈیزائن قابل قبول ہوگا۔

وزارت تعلیم کے مطابق، سر ڈھانپنےکے لیے والدین یا سرپرست کی آگاہی اور پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter