نیپال شکچھک مہاسنگھ کے نول پراسی صدر یار محمد خان کا انتقال

25 اگست, 2023

کپلوستو/ کیئر خبر

نیپال سکچھک مہاسنگھ کے نول پراسی صدر یارمحمد خان انتقال کرگئے ۔ انکی وفات کی خبر اور تعزیتی پیغام مہاسنگھ کے سکریٹری جنرل سکریٹری لکشمی کشور سوبیدی نے دی ہے ۔
مرحوم ابھی چند دنوں قبل ٹیچر کے عہدے سے ریٹایر ہی ہوئے تھے لیکن سکچھک مہا سنگھ کے عہد ے پر برقرار رھے ۔ پہلے ہی سےکسی مہلک مرض نے دبوچ رکھا تھا وقت موعود مقرر تھا آخر کار موت سے دوچار ہونا پڑا ضلع نول پراسی میں وفات پائی اور آبائی وطن سمری مہراج گنج میں تجہیز وتکفین ھوئی ۔ اللہ تعالیٰ انکی خطاؤں کو درگزر فرمانے اور جنت الفردوس عطا فرمائے آمین
خیال رہے نیپال کے محکمہ تعلیم میں کثرت کے ساتھ مسلم اسکالرز اپنی صلاحیتوں کی بناءپر ٹیچر سے لے کراعلی تعلیمی عہدوں پرفائز رہا کرتے تھے لیکن ان دنوں صرف خواب بن کر رہ گیا ہے۔

وائے ناکامی متاعِ کارواں جاتا رہا

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter