منی پور میں بھارت کا قتل ہوا ہے: کانگریس رہنما راہل گاندھی

9 اگست, 2023

بھارتی کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ منی پور میں مودی کی حکومت نے ہندوستان کا قتل کیا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے ہتک عزت کے مقدمے میں سزا معطلی کے بعد راہول گاندھی آج ہونے والے پارلیمنٹ کے اجلاس میں مودی حکومت پر برس پڑے۔

راہل گاندھی نے پارلیمنٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمراں جماعت، بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیرِ انتظام ریاست منی پور میں انسانوں کا نہیں ہندوستان کا قتل ہوا ہے۔

اُنہوں نے منی پور میں پھوٹنے والے فسادات کا ذمہ دار مودی کی حکومت کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ  ’انہوں نے (حکومت) منی پور میں ہندوستان کا قتل کیا ہے، اِن کی حکومت نے منی پور کو نہیں بلکہ منی پور میں ہندوستان کو مارا ہے۔‘

واضح رہے کہ بھارتی ریاست منی پور میں اقلیتوں پر ہونے والے تشدد اور فسادات کی وجہ سے ہزاروں لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور اور درجنوں مارے گئے ہیں۔

منی پور میں خواتین کی دن دہاڑے عصمت دری اور  تذلیل کی ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں جس پر تاحال بھارتی وزیراعظم مودی نے کوئی ردِ عمل نہیں دیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter