ورلڈکپ معاملات میں بدانتظامی، بیشتر بورڈز بی سی سی آئی سے نالاں: ذرائع

7 اگست, 2023

دبئى/ ايجنسى

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 معاملات میں بدانتظامی عیاں ہے اور بیشتر بورڈز بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی سے نالاں ہیں۔

ذرائع کے مطابق ورلڈکپ شیڈولنگ کے معاملات پر بعض بورڈز بی سی سی آئی سے خوش نہیں۔ ورلڈکپ کے شیڈول میں بار بار تبدیلی کی باتوں پر آئی سی سی بھی پریشان ہے، ورلڈکپ کا حتمی شیڈول بھی اب تک طے نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق ورلڈکپ کےلیے میچ ٹکٹس کی فروخت کا عمل بھی تاحال شروع نہیں ہوا۔ ایونٹ کے آغاز میں 60 سے بھی کم دن رہ گئے ہیں۔

ان ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبر بورڈز کےلیے شیڈول اور ٹکٹس کی غیریقینی صورتحال تشوش کا باعث ہے۔ غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے انٹرنیشنل فینز کو مشکلات ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کی ٹکٹیں 6 ماہ پہلے ملنا شروع ہوگئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت سے قبل بی سی سی آئی کو شیڈول فائنل کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی معاملات کی بنیاد پر بی سی سی آئی شیڈولنگ کے مسائل کا شکار ہے۔ آئی سی سی کمرشل ڈپارٹمنٹ بھارت نیوزی لینڈ میچ دھرم شالہ میں کروانے پر ناخوش ہے۔

ذرائع کے مطابق اہم میچ کا چھوٹے وینیو پر انعقاد کمرشل مفاد میں نہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter