حج ۳۲۰۲ تزک واحتشام کے ساتھ اختتام پذیر

مولانا قمر الدين رياضى/ استاذ جامعه سراج العلوم السلفية

1 جولائی, 2023

 اللہ رب العالمین کے فضل وکرم سے سال رواں 2023 کا حج سیزن انتہائی حسن وخوبی کے ساتھ اختام پذیرہوا، ۰۲ لاکھ سے بھی زائد فرزندان توحید نے پرامن ماحول میں فریضہ حج کی ادائیگی کی، مملکت سعودی عرب نے ضیوف الرحمن کے لئے جو خدمات پیش کئے وہ قابل ستائش ہے، ہر کس وناکس کی زبان سے اس حکومت کے لئے دعاء خیر نکل رہے تھے، حجاج کرام کے لئے جو خدمات پیش کئے جارہے تھے اس کی نگرانی بنفس نفیس مملکت سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود، اور ولی عہد امیر محمد بن سلمان آل سعود۔ حفظہما اللہ۔اور مملکت سعودی عرب کے متعلقہ جہات کے وزراء فرما رہے تھے، یہی نہیں بلکہ یوں کہا جاسکتاہے کہ سعودی حکومت نے تمام اعلی افسران کو حجاج کرام کی خدمت پر مامور کررکھاتھا، وہاں کی سیکورٹی فورسزاور عوام تن من دھن سے حجاج کرام کی آرام رسائی میں لگی ہوئیں تھیں، عینی شاہدین اور سوشل میڈیا نے مشاہدہ کیا کہ کس طرح سے وہاں کی سیکورٹی فورسز کے اعلی افسران معذور حجاج کو اپنی گوند میں اٹھا کر حج کے شعائر کی تکمیل کروارہے ہیں، وزارت صحت کے عملہ دل وجان سے حجاج کرام کی خدمت میں مصروف رہے، یہاں تک آسی أو کے مریض کو بھی بغیر کسی رسوم کے طبی ادوات سے لیس امبولینس کے ذریعہ وقوف عرفہ کو یقینی بنا یاگیا۔

        مملکت سعودی عرب نے حجاج کرام کے آرام کے خاطر جدید ٹکنا لوجی کا خوب استعمال کیا، مناسک حج کے متعلق استفسارات کے لئے ٹول فری نمبر کی سہولیت فراہم کی گئی، اس کے ذریعہ حجاج مختلف زبانوں میں معتمد کرام سے مسائل کو دریافت کرسکتے تھے، اسی طرح سے مشاعر مقدسہ میں حجاج کرام کی رہنمائی اور ان کی طبی سہولیات کے لئے بے شمار بوتھ قائم کئے گئے تھے۔

اخیر میں دعا گو ہوں  کہ بار الہ اس حکومت کی کاوشوں کوشرف  قبولیت سے نوازے، اورمزیدحرمین شریفین کی خدمت کی توفیق عطافرمائے، اور حاسدین کے شروفتن سے اس حکومت محفوظ رکھے آمین یارب العالمین۔

        

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter