حج 2023ءانتہائی امن وسکون اورحسن وخوبی کے ساتھ اختتام پذیر:عبدالحکیم مدنی

مکمل انتظامات ،جدید ٹیکنالوجی اور حاجیوں کی ہر طرح راحت رسانی وبہترین خدمات وسںھولیات پر سعودی حکومت قابل صد مبارکباد

30 جون, 2023
ممبئی /کاندیولی :پریس ریلیز
 امسال 2023ء کا حج سیزن انتھائی امن وسکون اور حسن وخوبی کے ساتھ  بفضل اللہ اختتام پذیر ہوا،سال گزشتہ سے زیادہ امسال حج بیت اللہ اور اسکی زیارت کی سعادت  لاکھوں فرزندان توحید کو ملی ،تقریباپوری دنیا سے بیس لاکھ سے زائد حجاج کرام سرزمین حجاز اور حرمین شریفین جوق در جوق وارد ہوئے اور امن وسلامتی ،سکون‌واطمینان کے خوبصورت اور حسین ماحول میں اللہ کے گھر کی زیارت،طواف ،حرم شریف میں نمازوں کی ادائیگی اور اسکے بعد ارکان حج وعمرے کی بجاآوری نیز منی ،مزدلفہ اور عرفات میں قیام ،مبیت اور وقوف جیسے واجبات حج کی بحسن وخوبی تکمیل قابل دید رہی،بھترین استقبال،خوبصورت انتظامات،ہر قدم پر حکومت کی جانب سے بے لوث خدمت ،رھنمائی،مدد اور حاجیوں کی امن وسلامتی کے مکمل انتظامات نے اللہ کے ان مہمانوں کےدل جیت لئے۔
میں حیران ہوں ان سیکورٹی فورسیز اور سعودی فوجیوں اور سپاہیوں پر جنھوں نے کمزور ،مریض اور بوڑھے حاجیوں کو کبھی اپنی گود میں اٹھا کر ،کبھی وھیل چیئر پر چلا کر انکے ارکان حج کو فوت نہیں ہونے دیا،
میں حیران ہوں اس طبی عملے اور ڈاکٹروں کی ٹیم اور سعودی ہیلتھ منسٹری اور اسکے بےلوث کارکناں پر جنھوں نے آئی سی یو میں ایڈمٹ ہارٹ کے مریضوں اور متعدد سںنگین آپریشنوں سے جوجھ رہے بیمار حاجیوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایمبولینسوں میں پوری ذمہ داری اور نگھداشت کے ساتھ حج کروادیا۔
میں حیران ہوں ان سعودی جوانوں ،بچوں اور بوڑھوں پر جنھوں نے کبھی پانی تقسیم کرکے ،کبھی لسی اورجوس کی پیکٹیں تقسیم کرکے تو کبھی کھانے پینےکی قیمتی اشیاءفراہم کرکے حاجیوں کی بے لوث خدمت اور اجروثواب کے لئے سخت گرمی اور دھوپ میں کھڑےرہنے کو ترجیح دیا۔
میں حیران ہوں زمزم کے مبارک پانی کی سپلائی اور ترسیل کی ذمہ دار یونٹ پر جنھوں نے ایک لمحہ اسکی ترسیل اور تقسیم میں کوتاہی نہ کی اور اللہ کے ان مہمانوں کو مسلسل یہ متبرک اور مبارک پانی پہونچاتے رہے۔
میں حیران ہوں حرم شریف کی صفائی اور دھلائی پر تعیینات ان ورکروں اور نظافہ کے عملے پر جنھوں نے اس بھیڑ اور رش وازدحام شدید کے موقع پر بلا کسی خلل اور رکاوٹ کے اللہ کے گھر کو حاجیوں کے لئے ھمیشہ سجاکر رکھا،کھیں معمولی گندگی اور کسی بھی طرح کے کوڑا کرکٹ کا کوئی نام ونشان نہیں ۔
میں حیران ہوں سودی حج منسٹری،وزارت امور اسلامی،وزارت صحت اور ڈیفنس منسٹری کے اعلی عہدیداران اور سربراہان پر جنھوں نے پوری دنیا سےآئے ہوئے حجاج کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی اور خادم حرمین شریفین کی ہدایات پر اللہ کے ان مہمانوں کی بےلوث خدمت میں لگے رہے۔
میں حیران ہوں سعودی عرب کے شہریوں اور وہاں کے مقامی باشندوں پر جنھوں نے اپنی حکومت کے کہنے پر ہزاروں خواھشوں کے باوجود بیرون ممالک کے مسلمانوں کو حج کا موقع دیا اور انکی ہر طرح سے راحت رسانی اور رضاکارانہ خدمت میں حکومت کی ہدایت کے مطابق لگے رہے۔
میں حیران ہوں پانی کے ان پھواروں اور پنکھوں پر جو دن رات سخت گرمی اور تپش میں حرم شریف اور مکہ کی شاہراوں سے لیکر منی،مزدلفہ اور میدان عرفات اور اسکی گرم وادیوں میں قدم‌ بقدم‌ حاجیوں کو راحت اور ٹھنڈی ہوائیں پھونچاتے رہے۔
میں حیران ہوں‌ سودی ڈیفنس فورسز اور اسکے جرنیلوں پر جو فوجیوں کو یہی نصیحت کرتے رہے کہ یہ حجاج اللہ کے مہمان ہیں اور انکی خدمت وراحت رسانی ہمارا دینی وملی فریضہ ہے ،ہمیں انکی بے لوث خدمت کرکے زیادہ سے زیادہ انکی دعائیں لینی چاھئے۔اور کبھی انھیں کوئی تکلیف نہیں پہونچانی چاہئے۔
میں حیران ہوں سودی عرب کی میٹرو ریل اور سڑک تعمیر کارپوریشن اور نقل وحمل کی یونٹوں پر جنھوں نے
پوری ذمہ داری اور محبت سے اپنی اپنی جگھوں پر حاجیوں کو بسھولت انکے ارکان کی ادائیگی اور بجاآوری میں بھرپور مدد کی اور ھر مقام پر ڈٹے رہے۔
بس یہ سب کچھ اللہ کی مدد ونصرت اور اسکے بعدانکے اخلاص،محبت اور ذمہ داری کے احساس اور بے لوث خدمت کے جذبے کی وجہ سے ممکن ھوسکا جو انھیں سعودی علماء اور اعلی قیادتوں کی سچی تربیت سے حاصل ہواہے۔
اور سب سے بڑی بات کہ پوری حکومت ،قیادت بشمول گورنراور منسٹر نیز تمام‌ائمہ حرمین ،وزارت مذھبی اموراور اسکے اعلی عھدیداران اور خود شاہ سلمان‌اورولی عہد پرنس محمد بن سلمان حفظھم اللہ حج انتظامات کی ڈائرکٹ نگرانی کرتےرہے اور اس طرح پورے امن واطمینان اور روح پرور ماحول میں اللہ کی مددوتوفیق سے حج 2023ء کا یہ سیزن اختتام پذیر ہوا۔یہ باتیں ممبئی کے معروف عالم دین شیخ عبدالحکیم عبدالمعبودمدنی شیخ الحدیث جامعہ رحمانیہ کاندیولی نے ایک پریس ریلیزمیں جاری کیں اورفرمایاکہ بہت شورتھا اور بہت خدشات تھے اور حاسدوں کی سازش اور مکر وفریب کے جال اور غلط پروپیگنڈے تھے مگر سب کچھ سعودی حکومت کے اخلاص،محبت،اعلی انتظامات ، حسن‌تدبیر اور سخت نگرانی ونگھداشت کے سامنے خاک ھوگئے۔
اللہ تمام‌لوگوں کو انکی محنتوں کا بھرپور صلہ عطافرمائے بالخصوص خادم حرمںن شریفین اور تمام اعلی عھدیداروں، وزارت حج ،وزارت برائے اسلامی امور،حرمین انتظامیہ اورجملہ منسوبین کو جزائے خیر دے،مملکت کی حفاظت فرمائے اور حاجیوں کے حج کو شرف قبولیت سے نوازے ،اور انھیں بسلامتی انکے وطنوں تک لوٹنے کی سعادت بخشے ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter