نیپال وبھارت میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا؛ عید الاضحی 29 جون 2023 کو

19 جون, 2023

کاٹھمانڈو؛ لکھنؤ؛ پٹنہ؛ بردیا؛  نیپال گنج/ کیئر خبر

صوبائی جمعیت اہلحدیث ممبئی ؛ جمعیت اہلحدیث نیپال ؛ مرکزی دار القضاء لکھنؤ امارت شرعیہ پٹنہ اور نیپال روئت ہلال کمیٹی کے مطابق ٢٩ ذوالقعدہ بروز سوموار بعد نماز مغرب نیپال وبھارت کے مختلف مقامات پر چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا اور مختلف مقامات پر چاند نظر آگیا اس لئے مؤرخہ 20 جون بروز منگل ماہ ذی الحجہ کی پہلی تاریخ قرار پائی اور ان شاءاللہ 29 جون 2023 بروز جمعرات کو ذی الحجہ کی دسویں تاریخ یعنی کہ عید الاضحی منائی جاۓ گی۔ 28 جون مطابق نو ذی الحجہ کو عرفہ کا روزہ رکھا جائے گا ۔ ان شاء اللہ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter