انسانیت نواز حکومت: سعودی عرب

پرویز یعقوب مدنی / جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈانگر نیپال

19 مئی, 2023
مملکت سعودی عرب عصر حاضر میں صفحۂ ارضی کی وہ واحد حکومت ہے جس میں کتاب و سنت کو بالا دستی حاصل ہے، دین اسلام کی عظیم خدمات باشندگان مملکت کی پہچان ہے۔ عقیدہ توحید کی نشر واشاعت، شرک و بت پرستی کا قلع قمع، بدعات وخرافات کی بیخ کنی، انسانیت نوازی، بقاء باہم اور اتحاد و اتفاق، خدمت خلق، تحفظ حقوق، امن و امان کو فروغ اور ایثار و قربانی ان کی شان اور پہچان ہے۔
مملکت سعودی عرب پوری ملت اسلامیہ کا دھڑکتا دل ہے، سعودی عرب کے خلاف اٹھنے والے چیلنجوں کا جواب ایک مومن کی غیرت ایمانی اور حمیت کی عظیم دلیل ہے۔ بلاد توحید میں شریعت کی روشنی میں لوگوں کے مسائل کو حل کیا جاتا ہے عدل و انصاف عام ہے اور امر بالمعروف والنہی عن المنکر کا فریضہ مملکت کے باشندگان انجام دیتے ہیں۔
سعودی عرب اور وہاں کے حکّام کے جہود اور دین اسلام اور انسانوں کے تئیں ان کی خدمات کو دیکھا جائے تو جابجا ایسے شاہکار خدمات ملتے ہیں جس کی تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ملتی ہے۔ ہمیشہ سے ان کے یہاں انسانی خدمات مصائب و آلام میں گھرے افراد کی نجات، پریشان حال لوگوں کا امداد و تعاون ، ناگہانی آفات پر لوگوں کے ہمدردانہ و خیر خواہانہ جذبہ بدرجہ أتم دیکھا گیا۔
ابھی ماضی قریب میں ملک سوڈان  آپسی خانہ جنگی کا شکار ہوکر تباہی کے دہانے پر تھا کہ مملکت سعودی کے جانباز وجاں نثار اور باعزم فرمانروا خادم حرمین شریفین ملک سلمان بن عبدالعزيز اور ولی عہد محمد بن سلمان /حفظمہما اللہ من كل سوء و مكروه، نے اس سوڈان کی تعمیری و ترقی کے لیے 100 ملین امریکی ڈالر  کا اعلان کیا ہے نیز "ساھم” ایپ کے ذریعے اس ملک کے خاطر مساعداتی عوامی مہم کے آغاز کا اعلان کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ سعودی عرب دنیا کا سب سے بڑا انسانیت نواز ملک ہے. اور وہاں سے انسانیت نوازی، رواداری، ہمدردی اور غمگساری کے درس کو عام کیا۔باری تعالی کتاب وسنت پر مبنی حکومت کو قائم و دائم رکھے، اور وہاں کے حکام کو مزید دین اسلام، مسلمانوں اور عام انسانوں کا مدد کرنے کی توفیق دے۔ آمین

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter