انتری بازار میں مولانا ابو الکلام آزاد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی“ کے زير اهتمام ”معہد الفرقان لتحفیظ القرآن الکریم“ کا سنگ بنیاد، اجلاس عام اختتام پذیر

دنیا اور آخرت کی فلاح و سعادت کے لیے قرآن کریم سے اپنا قلبی تعلق جوڑیں۔ علمائے اجلاس کی اپیل

20 مارچ, 2023

سدھارتھ نگر/ كيئر خبر

ضلع سدھارتھ نگر کے مردم خیز موضع انتری بازار میں مولانا ابو الکلام آزاد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی“ کے تحت چلنے والے ادارہ ”حرا پبلک اسکول“ کے علاوه ”معہد الفرقان لتحفیظ القرآن الکریم“ کے سنگ بنیاد کے موقع پر ایک تاریخی اجلاس عام کا انعقاد ہوا، جس میں ملک و بیرون ملک کے معروف و مشہور علمائے کرام اور شعرائے عظام نے شرکت کی۔
سب سے پہلے بعد نمازِ عصر مولانا شہاب الدین مدنی، مولانا وصی اللہ مدنی، مولانا شفیع اللہ مدنی، مولانا تاج الدین سراجی، حافظ فضیل احمد مدنی، مولانا عبد الرشید سلفی، مولانا جمشید عالم سلفی، ماسٹر مجیب الرحمان کانپوری، مولانا محمد یوسف، مولانا طفیل احمد، حافظ نذیر احمد رحمانی، محترم نثار احمد پردھان محمد یحییٰ اور انتری بازار و محمودوا گرانٹ کے دیگر سیکڑوں معززین کی موجودگی میں ”معہد الفرقان لتحفیظ القرآن الکریم“ کا سنگ بنیاد عمل میں آیا اور لوگوں نے ڈھیر ساری دعاؤں سے نوازا۔ بعد نمازِ مغرب تا عشاء ”حرا پبلک اسکول“ کے طلبہ و طالبات نے اپنا تعلیمی و ثقافتی پروگرام پیش کیا۔
بعد نمازِ عشاء علمائے کرام کے حوالے سے اجلاس عام کی شروعات ہوئی۔ پروگرام کا آغاز حامد عبد المنان سلفی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، بعدہ مولانا عیسیٰ بلال فیضی نے حمد رب علا اور مولانا اختر نثار ریاضی نے نعت نبی پیش کیا۔ ”ابو الکلام آزاد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی“ کے مدیر و منتظم مولانا سعود اختر عبد المنان سلفی نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے تمام سامعین و سامعات اور علمائے کرام کا پر تپاک خیر مقدم کیا اور ”ابو الکلام آزاد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی“ کے تحت چلنے والے اداروں کا تعارف پیش کرتے ہوئے ”معہد الفرقان لتحفیظ القرآن الکریم“ کی تاریخ اور اس کے مجوزہ پروگرام کی تفصیل پیش کی۔ اس کے بعد ضلعی جمعیت اہل حدیث کے رکن مجلس عاملہ مولانا عبد اللہ سراجی، سماجی کارکن مولانا اعجاز احمد سنابلی اور المعہد الاسلامی بحر العلوم انتری بازار کے صدر مدرس مولانا عبد الرشید سلفی نے یکے بعد دیگرے مختصر طور پر اپنا اپنا قیمتی تاثر اور نصیحت آموز بیان پیش کیا۔ پھر اجلاس عام کی صدارت فرما رہے صوبائی جمعیت اہل حدیث مشرقی یوپی کے ناظم مولانا شہاب الدین مدنی نے ”عظمت قرآن“ کے موضوع پر پر مغز صدارتی خطاب پیش کیا، بعدہ ترنم کے بے تاج بادشاہ مولانا عیسیٰ بلال فیضی نے ایک نظم پیش کی اور بعد ازاں شہر ممبئی سے تشریف لانے والے خطیب مؤرخ جماعت مولانا عبد الحکیم عبد المعبود مدنی کو دعوت خطاب دی گئی اور آپ نے نہایت جوش و ولولہ کے ساتھ ”تربیت اولاد اور ہماری ذمہ داریاں“ کے موضوع پر پورے شرح و بسط کے ساتھ انتہائی مدلل و دل نشین خطاب فرمایا۔ بعدہ جماعت کے معروف نغز گو متشاعر مولانا عبد المنان مفتاحی نے اپنے مخصوص لہجے میں نظم پیش کیا، پھر جامعہ اسلامیہ دریا آباد کے وکیل الجامعہ حافظ عبد السمیع مدنی نے ”پردہ“ کے موضوع پر پر زور خطاب کیا، اس کے بعد ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کے ناظم اعلیٰ مولانا وصی اللہ مدنی نے ”زوجین کے حقوق“ کے موضوع پر بڑے پرجوش انداز میں خطاب فرمایا اور اپنے موضوع کا حق ادا کر دیا، اس کے بعد جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کے امیر مولانا شفیع اللہ مدنی نے مختصر نصیحتی خطاب فرمایا اور پھر اس پروگرام کے آخری خطیب مولانا محمد نسیم مدنی نے اپنے مخصوص شیریں انداز اور جوشیلی آواز میں تفصیلی خطاب فرمایا، آپ کے بیان کو آخر تک سامعین نے بڑے سکون و اطمینان سے سنا۔ آپ کے خطاب کے بعد مولانا خالد رشید سراجی کے دعائیہ کلمات پر رات ڈھائی بجے پروگرام کے اختتام کا اعلان ہوا۔
پروگرام کی نظامت جمعیت اہلِ حدیث شہرت گڑھ کے ناظم مولانا جمشید عالم سلفی اور جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈا نگر کے استاد مولانا خالد رشید سراجی نے مشترکہ طور پر انجام دی۔
پروگرام میں خطبائے کرام وشعرائے عظام کے علاوہ مولانا عبدالرب سلفی۔ مولانا ڈاکٹر سعید احمد اثری۔ مولانا عبدالنور سراجی۔ مولانا محمد اکرم عالیاوی۔ مولانا محبوب عالم سلفی۔ مولانا الطاف الرحمن ودیگر معززین واکابرین جماعت نے شرکت کی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter