ایودھیا میں مسجد کی تعمیر میں حائل رکاوٹ ختم، انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن کا نقشہ پاس، اس ماہ سے شروع ہوگا کام

5 مارچ, 2023

ایودھیا : رام مندر کی تعمیر کے ساتھ ساتھ اب ایودھیا کے دھنی پور میں بنائی جانے والی مسجد کی تعمیر کو منظوری مل گئی ہے ۔ رام مندر کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد مسلمانوں کیلئے ایودھیا سے 25 کلو میٹر دور دھنی پور میں پانچ ایکڑ کی زمین مسجد کی تعمیر کیلئے دی گئی تھی ۔ حالانکہ ابھی تک مسجد کی تعمیر میں قانونی کارروائی میں پینچ پھنسا ہوا تھا ، لیکن گزشتہ جمعہ کی دیر شام ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی میٹنگ کے بعد مسجد کی تعمیر کی اجازت قانونی معیارات کو پورا کرتے ہوئے دیدی گئی ۔ اس کے بعد مسجد کی تعمیر کا کام بھی اب جلد ہی شروع ہوگا اور آنے والے دنوں میں جدید سہولیات سے لیس مسجد کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا ۔

انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن کے رکن ارشد افضال خان بتاتے ہیں کہ مسجد کی تعمیر کی منظوری ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے دیدیا ہے ۔ مسجد کیلئے تشکیل ٹرسٹ کے رکن نے کہا کہ زمین کے استعمال کو تبدیل کرتے ہوئے نقشہ کو منظور کیا گیا ہے ۔ حالانکہ ابھی بھی کچھ سرکاری کارروائی باقی ہے، لیکن سبھی عمل پورا کرنے کے بعد نقشہ مل جائے گا ۔

اس کے علاوہ یہ بھی دعوی کیا جارہا ہے کہ اپریل ۔ مئی ماہ سے مسجد کی تعمیر کا کام شروع کیا جاسکتا ہے ۔ ٹرسٹ کے رکن نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کے ذریعہ کافی مدد کی گئی ہے ۔ نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ کو جمع کرنے کیلئے ضلع افسر ایودھیا نے کافی مدد کی ۔ وہیں ضلع افسر ایودھیا نتیش کمار نے بتایا کہ مسجد تعمیر کیلئے تشکیل ٹرسٹ کے ذریعہ درخواست دی گئی تھی ۔ این او سی کیلئے سبھی محکموں سے منظوری مانگی گئی تھی، جو پوری ہوچکی ہے ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter