سعودی عرب میں 11 مارچ کو قومی پرچم کا دن منایا جائے گا

2 مارچ, 2023

رياض/ واس

سعودی عرب نے 11 مارچ کو قومی پرچم کے دن کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ شاہ سلمان کے حکم کے بعد کیا گیا ہے۔ 11 مارچ 1937 کو اسلامی کیلنڈر میں تاریخ 27 ذی الحج 1355 ہجری تھی، اس روز شاہ عبدالعزیز نے سعودی عرب کے قومی پرچم کے ڈیزائن کی منظوری دی تھی۔

بعدازاں پرچم میں بہت معمولی تبدیلیاں کی جاتی رہیں لیکن اب استعمال ہونے والا سعودی پرچم 1973 سے تبدیل نہیں کیا گیا۔

سعودی پرچم میں سبز بیک گراؤنڈ پر کلمہ شہادت تحریر ہے اور اس کے اوپر سفید تلوار ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے پچھلے سال 22 فروری کو یوم تاسیس (فاؤنڈیشن ڈے) کی سالانہ چھٹی کا اعلان کیا تھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter