نیپال: وزیراعظم پرچنڈ نے وزیر خارجہ بملا رائی کو جنیوا جانے سے روک دیا؛ ملک کی فضیحت

26 فروری, 2023

کاٹھمانڈو/ کیئر خبر

وزیر اعظم پشپا کمل دہال نے وزیر خارجہ بملا رائی پوڈیال کو آخری وقت میں پہلے سے طے شدہ میٹنگ میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ جانے سے روک دیا ہے۔

وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج جنیوا جانے کے لیے تیار تھیں۔

وزیرہ پوڈیال کے مطابق، وہ آج صبح جنیوا کا دورہ کرنے کے لیے تیار تھیں، لیکن وزیر اعظم کی جانب سے میٹنگ میں شرکت نہ کرنے کا پیغام ملنے کے بعد شام کو اپنا منصوبہ ترک کرنا پڑا۔

بین الاقوامی نیٹ ورک آف ہیومن رائٹس آرگنائزیشنز (GANRI) کی اس سفارش کے پیش نظر وزیرہ پوڈیال کا جنیوا کا دورہ اہم تھا کہ نیپال کے قومی انسانی حقوق کمیشن کو زمرہ بی کیٹیگری میں گھٹایا جانا چاہیے۔

ملک میں جاری سیاسی کشیدگی اور عدم استقرار کے باعث بین الاقوامی مجالس میں نیپال کو فضیحت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter