ازبکستان اور کرغزستان کی نئی سرحدی حد بندی، دہائیوں پرانا تنازع ختم

30 جنوری, 2023

وسطی ایشیا کے ممالک ازبکستان اور کرغزستان نے سرحدی جھڑپوں کے خاتمے کیلئے نئی حدبندی کا اعلان کر دیا۔

سوویت یونین ٹوٹنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان 870 میل کا علاقہ وجہ تنازع تھا۔

اس متنازع سرحدی علاقے کے دونوں اطراف رہائش پذیر مقامی افراد کے درمیان پانی اور زرعی زمین پر جان لیوا لڑائیاں ہوتی تھیں۔

کرغزستان کے صدر صادر جپاروف نے کہا کہ دونوں ممالک نے اپنی سرحدوں کی حدبندی کا عمل مکمل کرلیا ہے جس سے سرحدی تنازع ختم ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی پارلیمان نے تین دہائیوں کے مذاکرات کے بعد پچھلے سال معاہدے کی منظوری دی تھی۔

اس معاہدے پر ازبک صدر شوکت مرزیوف نے دورہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں دستخط کیے تھے۔

دوسری طرف ازبک صدر نے کہا کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے جس کا برادرانہ ممالک نے کئی برس انتظار کیا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter