نیپال: باجورہ میں 5.9 شدت کا زلزلہ؛ درجنوں مکانات منہدم؛ جھٹکے لکھنؤ اور دلی تک محسوس کئے گئے

24 جنوری, 2023

باجورہ/ کئیر خبر
آج منگل کی دوپہر باجورہ میں آنے والے زلزلے سے درجنوں مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔

باجورہ کی ہمالی دیہی میونسپلٹی کے چیئرمین گووندا بہادر ملہ کے مطابق کچھ مکانات تباہ ہوئے ہیں اور کچھ گھروں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔

مقامی دل بہادر تھاپا کے مطابق زلزلے کے باعث بدھی گنگا میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 7 اور 8 میں کچھ مکانات منہدم ہوگئے۔

باجورہ کے اسسٹنٹ چیف ڈسٹرکٹ آفیسر لوکندر بہادر بستا نے بتایا کہ زلزلے کی وجہ سے کسی انسانی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس دیگر نقصانات کے بارے میں تفصیلات جمع کر رہی ہے۔

منگل کی سہ پہر 2 بجکر 43 منٹ پر 5.9 شدت کا زلزلہ آیا اس زلزلے کا مرکز نیپال چین سرحد کے قریب بیچیا نامی جگہ پر تھا۔

زلزلے کے جھٹکے مغرب بعید؛ لمبنی اور کرنالی کے بیشتر اضلاع میں محسوس کیے گئے۔ اس زلزلے کے جھٹکے یوپی کی راجدھانی لکھنؤ میں بھی محسوس کیے گئے۔ نیپال سے لے کر دہلی اور یوپی تک لوگوں نے کئی مقامات پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے۔ زلزلے کے یہ جھٹکے تقریباً 10-15 سیکنڈ تک جاری رہے۔ جس کی وجہ سے لوگ خوف و ہراس میں گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter