مصری صدر عبد الفتاح السیسی بھارت کی ” تقریب یوم جمہوریہ” کے مہمان خصوصی ھوں گے

خدا کرے کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات بھارتی مسلمانوں کے لئے خیر کا باعث ھو

21 جنوری, 2023

زاھد آزاد جھنڈانگری( کیئر خبر)

مصری صدر عبد الفتاح السیسی بھارت کی تقریب یوم جمہوریہ کے مہمان خصوصی ھوں گے

مصر کے صدرعزت ماب عبدالفتاح السیسی بھارت کے 74ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے مہمان خصوصی ہوں گے،

آپ 24 جنوری کو ہندوستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عبد الفتاح السیسی ۔25 جنوری کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ میں شرکت کریں گے اور اگلے دن 26 جنوری کو کرتویہ پتھ پر یوم جمہوریہ کی پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔حکومتی ترتیب کے مطابق مسٹر السیسی بدھ کی صبح سب سے پہلے راج گھاٹ پر بابائے بھارت مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔

حیدرآباد ہاؤس میں وزیر اعظم مسٹر مودی کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ میں شرکت کریں گے ۔ اس میٹنگ میں ہندوستان اور مصر کے درمیان شعبہ زراعت، سائبر سیکورٹی، انفارمیشن ٹیکنالوجی وغیرہ جیسے اھم شعبوں میں پانچ یا چھ معاہدوں پر دستخط ہونے کے امکانات ہیں۔مسٹر السیسی پہلے مصری اور عرب دنیا کے پانچویں رہنما ہیں جو ہندوستان کے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مہمان خصوصی ہوں گے ۔

اس سے قبل 1991 میں الجزائر کے صدر،

2002میں ایران کے صدر، 2006میں سعودی عرب کے بادشاہ خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود مہمان خصوصی تھے

2017میں متحدہ عرب امارات کے سلطان یوم جمہوریہ کی تقریبات کے مہمان خصوصی رہ چکے ھیں ۔

مسٹر السیسی اس سے قبل تین بار بھارت تشریف لا چکے ھیں۔

سن 2015 میں وہ پہلی بار بھارت افریقہ فورم سمٹ میں حاضر ھوئے تھے۔

دوسری بار ستمبر 2016۔ میں آپ کی سرکاری دورے پر تشریف آوری ھوئی تھی

مسٹر السیسی 2017 کے بعد اب مسٹر مودی سے ملیں گے۔ ذرائع کے مطابق ماضی میں مصر کے ساتھ بھارت کے تعلقات میں کافی پیش رفت ہوئی ہے ۔ دونوں کے درمیان دوطرفہ تجارت 75 فیصد اضافے کیساتھ 7.6 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔ اگلے پانچ سالوں میں اسے 12 بلین ڈالر تک لے جانے کا ہدف پیش کیا گیا ھے ۔

اس بار دونوں ممالک کے درمیان ہائیڈرو کاربن صاف توانائی بالخصوص گرین ہائیڈروجن کی پیداوار کے شعبے میں تعاون کیلئے بات چیت جاری ہے ۔

بھارت مصر کے ساتھ سیکورٹی اور دفاعی شعبے میں مشترکہ پیداوار کے بارے میں بات چیت کر رہا ہے ۔دفاعی شعبہ سے متعلق خصوصی توجہ دی جائے گی ۔

خدا کرے دونوں رہنماؤں کی یہ ملاقات بھارت کے مسلمانوں کے لئے اھم ثابت ھو ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter