اس سال حج سیزن میں پرانا حج کوٹہ نافذ ہوگا، ١٥٠٠نیپالی حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے

10 جنوری, 2023

جدة/ ايجنسى

اس سال حج سیزن میں کورونا کی وبا سے پہلے کا حج کوٹہ نافذ کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق عمر کے حوالے سے عازمین حج پر کوئی پابندی لاگو نہیں کی جائے گی۔

سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ عمرہ ویزے کی میعاد 30 دن سے بڑھا کر 90 دن کردی گئی ہے، عمرہ زائرین کو سعودی عرب کے کسی بھی شہر کے سفر کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

قبل ازیں سعودی عرب کے وزیر توفیق الربیعہ نے کہا کہ پاکستان، بھارت اور ایران سمیت 19 ممالک کے وفود نے حج معاہدوں پر دستخط کر دیے ہیں۔

بهارت اور پاکستان سے ایک لاکھ 80 ہزار کے در سے عازمین حج سعودی عرب جائیں گے۔ جب کہ نیپال سے ١٢٠٠ عازمین حج رواں سال حج کر سکیں گے جس میں ٣٠٠ سیٹوں کے اضافہ کا امکان ہے یعنی ١٥٠٠ نیپالی حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے ان شاء اللہ

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter