نیپال: وزیراعظم پرچنڈ کی قیادت میں آٹھ رکنی کابینہ نے عہدے اور رازداری کا حلف لیا

26 دسمبر, 2022

کاٹھمانڈو/کیئر خبر

نومنتخب وزیر اعظم اور وزراء نے پیر کو شیتل نواس میں صدر جمہوریہ بدیا دیوی بھنڈاری کے سامنے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔

نیپال کے نومنتخب وزیر اعظم پشپا کمل دہال کے ساتھ ساتھ نیپال کے نائب وزرائے اعظم، سی پی این-یو ایم ایل کے بشنو پوڈیل، سی پی این (ماؤسٹ سینٹر) کے نارائن کاجی شریسٹا اور راشٹریہ سوتنتر پارٹی کے روی لامیچھانے نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

پوڈیل کو وزیر خزانہ، شریسٹا کو فزیکل انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ اور لامیچھانے کو داخلہ امور کا وزیر بنایا گیا ہے۔ دیگر وزراء میں جوالا کماری شاہ، دامودر بھنڈاری، راجندر رائے اور عبدل خان ہیں۔ ان کے قلمدان بعد میں طے کئے جائینگے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter