نیپال: گٹھبندھن ٹوٹا؛ پرچنڈ بنے ملک کے نئے وزیراعظم ؛ 169 ممبران پارلیمنٹ کی حمایت

25 دسمبر, 2022

کاٹھمانڈو/ کیئر خبر

سی پی این ماؤسٹ سینٹر کے چیئرمین پشپا کمل دہال اور دیگر سرکردہ رہنما سی پی این یو ایم ایل کے چیئرمین اولی کے حکم پر نئی حکومت بنانے کے لیے صدر جمہوریہ بدیا دیوی بھنڈاری سے ملاقات کی ہے۔

پارلیمنٹ میں دوسری سب سے بڑی جماعت ایمالے کی حمایت کے ساتھ ماؤسٹ چیئرمین کمل دہال عرف پرچنڈ کی قیادت میں ایک نئی حکومت تشکیل دی جائے گی۔ قائدین نے حال ہی میں یو ایم ایل کے چیئرمین اولی کی رہائش گاہ پر ہونے والی میٹنگ کے دوران پرچنڈ کی قیادت میں نئی حکومت بنانے پر اتفاق کیا۔

سی پی این (یو ایم ایل)، ماؤسٹ سینٹر، راسٹریہ سواتنتر پارٹی (آر ایس پی)، راسٹریہ پرجاتنتر پارٹی (آر پی پی)، جنتا سماج وادی پارٹی (جے ایس پی)، جنمت پارٹی اور ناگرک انمکتی پارٹی کے سرکردہ رہنما نئی حکومت بنانے کے لیے متحدہ دعوی پیش کیا ہے ۔

پرچنڈ کو 169 ممبران پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہے ۔

امید کی جارہی ہے کہ کل پرچنڈ وزیراعظم کا حلف لے سکتے ہیں۔

کانگریس گٹھبندھن اب ٹوٹ چکا ہے ۔ جسے اب اپوزیشن میں بیٹھنا ہوگا ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter