ضلعی جمعیت اہلحدیث دھنوشا نیپال کا ایک روزہ دینی وملی اور جماعتی دورہ اپنے مثمر نتائج کے ساتھ اختتام پذیر

16 دسمبر, 2022

دھنوشا/ کیئر خبر
بتاریخ 15 دسمبر 2022م بروز جمعرات دس بجے صبح تا 2 بجے دن گودار ضلع دھنوشا کی جامع مسجد میں گراں قدر ایک روزہ دینی وملی پروگرام بصدارت فضیلتہ الشیخ ڈاکٹر محمد اورنگزیب تیمی حفظہ اللہ منعقد ہوا ، حافظ عبد المالک حفظہ اللہ کی تلاوت قرآن پاک سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ، ساتھ ہی فضیلتہ الشیخ مولانا ایوب گنگا پوری حفظہ اللہ کی مترنم آواز نے مجلس کے وقار کو خوب خوب بلند اور مزین کیا، پروگرام کا اجمالی تعارف اور مختصر مگر انتہائی اہم خاکہ شیخ فہیم اختر چتر ویدی ناظم عمومی ضلعی جمعیت اہلحدیث دھنوشا نیپال نے سامعین کے رو برو پیش کرتے ہوئے علماء ، دعاۃ ، جملہ مشارکین نیز نزدیک اور دور افتادہ علاقوں سے تشریف فرما عمائدین جماعت کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا، اور اس طرح کے جماعتی دورے کا مقصد بھی واضح طور بیان کیا۔ ساتھ ہی مجلس کی نظامت کی ذمہ داری بھی انجام دیتے رہے ۔

اس کے بعد اس طرح کے جماعتی دورے اور دینی وملی پروگرام کی افادیت اور عوام الناس پر اس کے گہرے مثبت اثرات سے متعلق علماء ودعاۃ کے وقیع تاثرات کا سلسلہ جنبانی شروع ہوا ، علماء ودعاۃ اور عمائدین جماعت کی بڑی تعداد شریک مجلس تھی اس وجہ کر ، تاثراتی دور میں تمام کی شمولیت ناممکن بلکہ محال تھی ، البتہ جن علماء ومشائخ نے اپنے چشم کُشا ، اور قیمتی تاثرات و تجاویز پیش کیا ان کے اسماء گرامی چند یہ ہیں ۔۔۔۔۔
1/ مولانا عظیم الدین مدنی حفظہ اللہ
2/ مولانا ایوب گنگا پوری حفظہ اللہ
3/ مولانا محمد فہیم چتر ویدی حفظہ اللہ
4/ مولانا عزیز الرب سلفی حفظہ اللہ
5/ مولانا عبد السّتار مدنی حفظہ اللہ
6/ مولانا عبد الحفیظ سلفی حفظہ اللہ
7/ ڈاکٹر طاہر سلفی حفظہ اللہ
8/ مولانا حافظ شمشیر داؤد مدنی حفظہ اللہ
9/ مولانا ذاکر سلفی حفظہ اللہ
10/ ڈاکٹر ہاشم سلفی حفظہ اللہ
ان چند باوقار علماء ومشائخ کے علاوہ قرب و جوار اور گودار بستی کے سرکردہ عوام کے ساتھ ساتھ سیاسی اور سماجی رہنما بھی شریک مجلس رہے، دل جمعی ، ثبات قدمی ، اولو العزمی اور صبر واستقامت کا عملی ثبوت دیتے رہے ، پروگرام کا دورانیہ تقریباً دو گھنٹے پر محیط تھا ، اخیر میں صدر مجلس ، اس قافلہ علم و عمل کے روح رواں اور مرکزی جمعیت اہلحدیث نیپال کے ناظم عمومی کے پر مغز صدارتی خطبے سے مجلس اپنی پوری کامیابی وکامرانی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، اس کے ساتھ ہی ناظم عمومی کی امامت میں صلواۃ ظہر ادا کی گئی ، اور ظہرانے کے لیے تمام مدعویین حضرات، گودار چوک پہ واقع شانتی بھوشن ہوٹل تشریف لائے ، کھانا تناول کیے ، پھر اسی سے متصل ایک ہوٹل میں چائے کا سنہرا اور پر لطف دورانیہ چلا جو طنزو مزاح کے حسین اور خوبصورت منظر کا عکس جمیل تھا، اور دل میں جذبہ خیر سگالی ، شوق وتڑپ اور سلام و مصافحہ کے ساتھ سارے ہجوم سوئے در و بام چلے ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter