مدر ٹریسا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام "ایجوکیشن سمٹ” میں تعلیمی بیداری کے یوپی صدر صغیر خاکسار  بطور مہمان خصوصی مدعو

2 نومبر, 2022

لکھنؤ/ کیئر خبر

دہلی میں مدر ٹریسا فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد ہونے والے "ایجوکیشن سمٹ” میں تعلیمی بیداری کے ریاستی صدر مسٹر صغیر خاکسار  بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

مدر ٹریسا فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 6 نومبر کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والے "ایجوکیشن سمٹ” میں مختلف سماجی، تعلیمی، اور کھیلوں کی تنظیموں سے وابستہ صحافی اور جے ایس آئی اسکول پچپیڑوا کے بانی منیجر، صغیر اے خاکسار بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

خاکسار اس وقت تعلیم کے میدان میں کام کر رہے ہیں، تعلیمی بیداری یوپی کے صدر جاگرتی اسپورٹنگ کلب کے معاون کنوینر، رورل جرنلسٹس ایسوسی ایشن سدھارتھ نگر کے نائب صدر اور ڈسٹرکٹ اولمپک ایسوسی ایشن سدھارتھ نگر کے نائب صدر ہیں۔اس کے علاوہ خواتین کی تنظیم  پاور فاؤنڈیشن سدھارتھ نگر کے کوآرڈینیٹر بھی ہیں۔ انہیں جوبلی پوسٹ میڈیا گروپ کی طرف سے بہترین ڈیجیٹل نامہ نگار  سے بھی نوازا گیا ہے۔
اس وقت ایک فری لانس صحافی کے طور پر سرگرم صغیر خاکسار نے تقریباً ڈھائی دہائی قبل نیشنل ہیرالڈ گروپ کے اخبار نوجیون سے صحافت کا آغاز کیا تھا۔جس کی بنیاد جواہر لعل نہرو اور مہاتما گاندھی نے رکھی تھی۔اس وقت ان کا ایک ویب پورٹل ہے جس کا نام انڈو نیپال پوسٹ۔آل انڈیا ریڈیو اور دوردرشن پر انہیں مکالمے کے طور پر مدعو کیا جاتا ہے۔ عصری موضوعات پر ان کے مضامین اکثر بھارت ونیپال کے قومی اخبارات اور رسائل میں شائع ہوتے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter