وزیراعلی لمبنی پردیش کی مدرسہ ضیاءالعلوم چنروٹا میں آمد; علماء کی تقرری کی جائے گی: وزیر اعلیٰ کل پرساد کے سی

6 اکتوبر, 2022

کپلوستو/زاھد آزاد جھنڈانگری/ کیئرخبر

مدرسہ ضیاءالعلوم چنروٹہ کپل وستو لمبنی پردیش کے وزیراعلی عزت مآب کل پرساد کے سی جی کی آمد
مدرسہ بورڈ حکومت نیپال کے نائب صدر جناب مولانامشھود خان نیپالی نے مع وفدگلدستہ کے ذریعہ پرتپاک استقبال کیا۔ تہوار(دسہرہ)کی مناسبت سے یہ ملاقات بھت ھی خوشگوار ماحول میں ھوئی وزیراعلی کو تہوار کی مبارکبادى دینے کے ساتھ مزید امن وامان کی گزارش کی گئی۔
اور حالیہ الیکشن میں مسلم نمائندگی کی طرف وزیر اعلی کی توجہ مبذول کرائی گئی نیز علماء کی تقرری(نوکری) کے بارے میں بھی مخلصانہ اپیل کی گئی ۔
وزیراعلی نے مدارس اسلامیہ کے مختلف مسائل پروفد کی بات کو بھت غور سے سنتے ھوئے یقین دہانی کرائی کہ یہ وقت کی اھم ضرورت ھےاور ھرطبقے کے لوگ تعلیم یافتہ ھوں یہ میری دلی خواھش ھے نیز مولانامشھود خان کے عزائم کی تعریف کرتے ھوئے کہا کہ آپ اپنی قوم کیلئے جو قربانی دے رھے وہ ناقابل فراموش ھے ھم آپ لوگوں کے مسائل کو جلد ازجلدحل کرنے کی کوشش کریں گے ۔
وفد نے وزیرموصوف کو شال اوڑھاکر تکریم کیا اور جمعیة حراءکپل وستو کی طرف سے نیپالی زبان میں مترجم قرآن کریم کاھدیہ پیش کرتے ھوئے وزیراعلی سے یہ امید ظاہر کی کہ آپ نے اپنی زندگی کاآغازایک استاد کی حیثیت کیا لھذاھمیں آپ کی ذات سے امید ھے کہ آپ تعلیم کے میدان میں اھم کردار ادا کریں گے آپ بذات خودایک استاد رھے ھیں اور استاد ھی علم کے فوائد سے واقف ھوتاھے۔
وزیر اعلی نے اس پر خوشی کااظہار کیااور ملک نیپال میں تمام مذاہب کے آزادانہ عقیدت کے اظہار کو یقینی بنانے میں کوئی کسرنہ چھوڑ نے کی بات کہی انھوں نے کہاکہ بلالحاظ مذھب ودھرم اپنی رعایہ کا دیکھ بھال اور ان میں امن واماں کی برقراری کوترجیح دینا ھمارااولین فریضہ ھے۔
واضح رھے کہ ملک نیپال میں لمبنی ایک ایساواحد صوبہ ھے جھاں پے مدارس کوسرکاری امداد سب سے زیادہ دی جاتی ھے
اسی کے ساتھ وفد میں شامل ڈاکٹر منظور احمد صاحب ،مولانا عبدالرشید مدنی،شیخ جیش مکی ،شیخ تاج الدین سراجی،مولاناظھیر احمد بریلوی،عقیل احمد وغیرھم نے وزیر موصوف کاتہہ دل سےشکریہ اداکیا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter