زندگی کے مختلف شعبوں میں سعودی عرب کی خدمات 

محمد ہارون تیمی /مدرس مدرسہ دارالکتاب والسنہ سروٹھا نیپال

19 ستمبر, 2022

 

✒️محمد ہارون تیمی مدنی

مدرس مدرسہ دارالکتاب والسنہ سروٹھا نیپال ۔۔۔۔۔

عرب دنیا کی سب سے بڑی مملکت سعودی عرب کی بنیاد 1932م میں شاہ عبدالعزیز بن عبد الرحمن آل سعود نے اسلامی اور مثالی حکومت کی بنیاد رکھی جس کا آئین ودستور قرآن و سنت ہے اور جس کا قومی دن 23 ستمبر ہے ۔

سعودی حکمرانوں نے اب تک زندگی کے مختلف شعبوں میں جو کارہائے نمایاں انجام دیا ہے وہ قابل تحسین اور قابل ستائش ہے ۔جب جب دنیا کے کسی خطے میں کوئی آفت، مصیبت، زلزلہ، طوفان، سیلاب اور قحط سالی آئی تو سعودی عرب بلا تاخیر وبلا تفریق وہاں کے متاثرین کی مدد کی ۔یہاں حدود وقصاص کا نفاذ کیا جاتا ہے جس کی برکت سے امن و سکون وسلامتی کا ماحول ہے بلا خوف و خطر لوگ یہاں وہاں کا سفر کرتے ہیں اور اپنے آپ کو مامون سمجھتے ہیں ۔۔مملکت سعودی عرب اور یہاں کے باشندوں کی طرف سے دنیا کے مختلف ملکوں میں مدارس ومساجد کی تعمیر کی گئی علماء و مدرسین اور دعات کی تقرری کی گئی چنانچہ انہی مدارس و مساجد کے ذریعہ حفاظ، علماء اور دعات تیار ہورہے ہیں۔شرک و بدعات اور خرافات کا قلعہ قمع ہورہا ہے، قرآن و سنت کی تعلیمات عام ہورہی ہے، دعوت دین اور صحیح اسلامی عقیدہ کی ترویج واشاعت ہورہی ہے ۔دنیا کے جس خطے میں بھی انسانی ہمدردی، غذائی ، ادویاتی اور مالی تعاون کی ضرورت پڑتی ہے تو فورا ہی اس کی تکمیل کی جاتی ہے ۔اسی طرح سعودی حکومت کے تحت چلنے والے ادارے "رابطہ عالم اسلامی "اور ہيئة الإغاثة الإنسانية "اور دیگر رفاہی تنظیمیں ہمیشہ ہی مختلف قسم کے تعاون کیلئے کوشاں رہی ہے۔سعودی عرب کی عظیم خدمات میں سے حرمین شریفین کی توسیع، نگرانی، اعلی انتظامات، صفائی ستھرائی کے ساتھ حج وعمرہ پر آنے والے زائرین کی خدمت شامل ہے یہی نہیں بلکہ ان کی خدمت کو حکومت اپنے لئے باعث شرف سمجھتی ہے ۔اسی طرح قرآن کریم اور دنیا کے مختلف زبانوں میں اس کے ترجمہ وتفسير کی طباعت اور تقسیم کیلئے "شاہ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس "قائم کیا گیا ہے جو مدینہ منورہ میں واقع ہے جہاں سے قرآن مجید کے نسخے، ترجمے اور تفسیر چھپکر دنیا کے کونے کونے تک پہنچائے جاتے ہیں ۔۔ساتھ ہی ساتھ قرآن کریم کی طرح احادیث کی خدمات انجام دینے کے لیے "حدیث کمپلیکس "قائم کیا گیا ہے جس میں علماء کی ٹیم کے ذریعہ بحث وتحقيق وتخريج کا عمل جاری ہے نیز دنیا کے چپے چپے میں صحیح عقیدہ ودین کی نشر و اشاعت کے مقصد سے علماء ودعات تیار کرنے کے لیے تقریبا سعودی عرب کے مختلف شہروں میں جامعات کھل چکے ہیں جہاں امت مسلمہ کے نونہالوں کو دینی وعصری تعلیم سے آراستہ وپیراستہ کیا جاتا ہے اور ہر سال سینکڑوں کی تعداد میں علماء ودعات اپنی علمی تشنگی بجھا کر دنیا کے گوشے گوشے میں پھیل جاتے ہیں خاص کر جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ جو روز اول سے ہی اسی مشن میں رواں دواں ہے اور علماء ودعات کی ایک بڑی تعداد ہر سال تیار ہوتی ہے جو بلا شبہ مملکت سعودی عرب کی بہت بڑی علمی خدمت ہے ۔۔اللہ تعالی ان ساری خدمات کو قبول فرمائے اور قرآن سنت پر چلنے والی اس حکومت کو قائم رکھے ۔۔۔۔آمین ۔۔۔۔

محمد ہارون تیمی مدنی ۔۔۔۔۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter