نیپالی سفارتخانہ ریاض: امان اللہ منصور مدنی مثالی موظف قرار؛ قدر پتر سے نوازے گئے

19 ستمبر, 2022

ریاض/ کیئر خبر

ریاض میں واقع نیپالی سفارتخانہ کے آفس سکریٹری مولانا امان اللہ منصور مدنی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں یوم دستور کے موقع پر  مثالی موظف قرار دیتے ہوئے قدر پتر سے نوازا گیا ہے ۔

اس موقع پر نیپالی سفیر نوراج سوبیدی نے کہا نیپالی عمال کے حقوق کی بازیابی متوفین کے واجبات مستحقین تک پہنچانے میں مسٹر امان کا کردار قابلِ تحسین ہے ۔ اور ہم امید کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں بھی انکی خدمات نیپال کے لیے اور نیپالی سفارتخانے کے لیے بہت اہم ہو گی۔

قدر پتر میں انکی گراں قدر خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ مسٹر منصور نے سفارتخانہ کے جملہ امور کی ترتیب وتنسیق اور اسے نتیجہ خیز بنانے میں اہم رول نبھایا ہے ۔نیز پریشان حال؛ بیمار ؛ اور مختلف مقامات میں پھنسے ہوئے نیپالیوں کا ریسکیو ان کا اہم کارنامہ ہے ۔

قدر پتر نوازے جانے پر چہار جانب سے مبارکبادی کا سلسلہ جاری ہے ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter