نیپالی وزیر تعلیم پوڈیل کے بدست ڈاکٹر عبدالمبین ثاقب کا مجموعہ کلام آہنگ ہمالہ کا اجراء

کاٹھمانڈو کے الوفٹ ہوٹل میں عالمی مشاعرے کا شاندار انعقاد

12 اگست, 2022

کاٹھمانڈو/ کیئر خبر

ساہتیہ اکیڈمی کاٹھمانڈو کے زیر اہتمام آج شام کاٹھمانڈو کے الوفٹ ہوٹل میں عالمی مشاعرہ کا شاندار انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں نیپال متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے شعراء نے شرکت کی۔ اور اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ۔

اس موقع پر ڈاکٹر عبد المبین ثاقب کا مجموعہ کلام آہنگ  ہمالہ کا رسم اجرا عمل میں آیا۔ رسم اجراء نیپالی وزیر تعلیم مسٹر دیوندر پوڈیل اور پاکستانی سفیر برائے نیپال مسٹر سید حیدر علی کے بدست عمل میں آیا ۔

اجراء کے بعد اردو اکیڈمی نیپال کے صدر امتیاز وفانے آہنگ ہمالہ کا شاندار تعارف کرایا۔

نیپالی وزیر تعلیم نے کہا اردو اس ملک کی ایک زندہ زبان ہے اس کے بولنے والوں کی ایک بہت بڑی تعداد ہے اور اس کا ادب اس کی شاعری ہمارے دلوں کو موہ لیتی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ زبان کے ذریعے ہم ایک دوسرے کو جوڑنے کی طاقت رکھتے ہیں اور اس کا پورا لطف اٹھاتے ہیں۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ اردو ایک ایسی زندہ وجاوید زبان ہے جو نہ صرف ہمارے ملک کی قومی زبان ہے بلکہ دنیا کے دیگر کئی ممالک میں سرکاری زبان کی حیثیت رکھتی ہے اگرچہ اس کی حیثیت ثانوی ہو نیپال کے اندر بھی اردو اسی آب وتاب کے ساتھ بولی جاتی ہے لکھی جاتی ہے پڑھی جاتی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ ایسے ادبی محفلوں کے ذریعے ہم عوام سے قریب ہو سکیں گے اور ایک دوسرے ملکوں کے درمیان اپنی ثقافت اور ادب کا تبادلہ بھی کر سکیں گے۔

عالمی مشاعرے کی صدارت دبئی کے معروف شاعر ڈاکٹر زبیر فاروق نے کی۔ جبکہ ڈاکٹر ثاقب ہارونی سید خالد محسن سحر محمود امتیاز وفا جمشید انصاری فرقان فیضی اسد کامران بھون نستیج شانتی شرما ظفر احمد علی ڈاکٹر شمشیر جنگ رانا اور سنگیتا تھاپا نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter