سارک ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن بنگلہ دیش کے وفد کا نیپال دورہ

16 جولائی, 2022

کٹھمنڈو / کئیر خبر

سارک ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن بنگلہ دیش کے ذمہ داران ملک نیپال کے دورہ پر ہیں جو انسانی حقوق کے حوالے سے سارک ممالک میں برانچز قائم کریں گے اور موثر انداز میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند کریں گے –
فاونڈیشن کے جنرل سیکریٹری محمد عابد علی ڈائریکٹر محمد معصوم چودھری کی نیپال آمد پر ایک پروگرام کا انعقاد اسلامک کلچرل سنٹر بلکھو کاٹھمنڈو میں ہوا جس میں نیپالی سفیر براۓ بنگلہ دیش بنسی دھر مشرا مسلم ایوگ کے ذمہ دار محمد دین میاں سابق ممبر پارلیمنٹ نذیر میاں جنید انصاری تاج محمد میاں ای سیوا کے چیف اصغر علی میاں ؛ ڈاکٹر عبد المبین خان ڈاکٹر عمران انصاری ڈاکٹر شمیم احمد مولانا خورشید عالم اصلاحی امتياز وفا کے علاوہ دیگر مسلم تنظیموں کے ذمہ داران و نمائندے شریک تھے جس میں نیپال کی ہیومن رائٹس صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا نیز حقوق انسانی کی تنظیموں کے موثر نہ ہونے پر بحث کی گئی- وہیں نیپال بنگلہ دیش کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر بھی گفتگو کی گئی –
مشارکین نے کہا کہ حقوق انسانی کی تنظیم اسی وقت موثر ہوسکتی ہے جب اس میں سیاسی لیڈران کی شمولیت نہ ہو جسے سراہا گیا –
وفد نے سابق وزیر اعظم جھل ناتھ کھنال اور مسلم ایوگ کے چیف شمیم انصاری سے بھی ملاقات کی –

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter