حج سيزن کے کامیاب اختتام پر نیپالی علماء کی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کو مبارک باد

15 جولائی, 2022
کٹھمنڈو / کئیر خبر
حج سيزن کے کامیاب اختتام پر نیپالی علماء و دعاة نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان و سعودی وزارت حج کو مبارک باد پیش کیا ہے-
———————————————————————–
حج سيزن کے کامیاب اختتام پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو مبارک باد
سالہا سال کی طرح امسال بھی سعودی حکام کی طرف سے عازمین حج وعمرہ کو فراہم کی جانے والی اعلی خدمات اور تمام طرح کی سہولیات کے ساتھ ساتھ حج کی ادائیگی مکمل امن و امان میں کرنا اور قدم بہ قدم ضیوف الرحمن کا خاص خیال رکھنا مملکت سعودی عرب کی قیادت ‘ حکومت اورعوام کے لئےباعث اعزاز ہے جس پر اللہ تعالٰی کے شکریہ کے بعد خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور دور اندیش ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود سمیت تمام مخلص کارکنان اور  شعبوں کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے دشمنان مملکت کی طرف سے شوسل میڈیا پر پھیلائے گئے مختلف پروپیگنڈوں کے باوجود ایک مربوط سلامتی اور صحت کے نظام کی روشنی میں ایک سے زائد ملین حجاج کرام نے فریضہ حج ادا کیا۔ عالمی وبا کے باوجود سعودی حکومت کی طرف سے عازمین حج کو ہرممکن سہولت فراہم کرنا اور اتنی بڑی تعداد میں عازمین حج کو فریضہ حج کی اجازت دینا غیرمعمولی کامیابی ہے۔
لہذا ہم اس عظیم کامیابی پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد محمد بن سلمان آل سعود سمیت سعودی قیادت ‘ اور اس کے تمام شعبوں کا تہ دل سے مبارک باد پیش کرتے ہیں
اللہ تعالی مملکت توحید کی حفاظت فرما حاسدین کے شروفتن سے اسے محفوظ رکھ آمين يا رب العالمین
صلاح الدين خان ليث محمد نيبالي
مركز الصفا الإسلامى ، روفنديهى ، نيبال.
—————————————————————————————-
بلا شبہ امن وشانتی  اللہ رب العالمین کی طرف سے عظیم نعمت ہے، ہر انسان کی دلی تمنا وخواہش ہوا کرتی ہے کہ وہ تمام کام پر امن طریقے سے انجام دے اس کے لئے ہر ممکنہ کوشش کرتا ہے۔انسانی عمل میں سے ایک عظیم الشان عمل مناسک حج کی ادائیگی بھی ہے،اللہ کے فضل وکرم سے سال رواں کا حج بحسن خو بی اپنے اختتام کو پہونچا، واقعتا سعودی حکومت کے جانباز سپاہیوں نے جو خدمات انجام دئے وہ قابل رشک ومدح  ستائش ہے۔اللہ کے مہمانوں کی خدمت پر مامور تما م عملہ نے دلجمعی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دئے، اور حجاج کرام کے آرام وراحت کے لئے ہر ممکنہ کوشش کیں۔
ہم مسلمانان نیپال سب سے پہلے اللہ رب العالمین کے شکرگزار ہیں کہ جس کے فضل وکرم سے پر امن طریقے سے حج مکمل ہوا، پھر شکرگزار ہیں سعودی حکومت کا جس نے حجاج کرام کے لئے اپنے خزانہ کے منہ کو کھول دیا اور اللہ کے مہمانوں کی راحت کے لئے بے دریغ خرچ کیا، چاہے وہ طبی خدمات ہوں، یا انتظام وانصرام کے لئے سیکورٹی کی فراہمی ہو، یا دعوت وارشادکے لئے علماء ودعاۃ ومترجمین کی تقرری ہو، ان تمام شعبہ جات  میں سعودی حکومت نے معاوضہ دے کر اللہ کی مہمانوں کی خدمت کروائی۔ اللہ تعالی اس حکومت کے خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے، اور حاسدین کے شرسے محفوظ رکھے آمین۔
قمر الدین ریاضی،
استاذ جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈا نگر نیپال
—————————————————————————————-
سال رواں کا حج پرامن طریقے سے اختتام پذیر
پرویز یعقوب مدنی
استاذ جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈانگر نیپال
رواں سال بابت ١٤٤٣ ھ حج کی کامیابی پر ہم اللہ رب العالمین کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھہ ساتھہ مملکت سعودی عرب کے فرمانروا دور اندیش حاکم فقیدالمثال مؤحد خادم حرمین شريفين اور باعزم و نيك دل ولی عہد محمد بن سلمان آل سعود حفظهمم الله ورعاهم اور دیگر کارکنان حج کو مخلتف اطراف و جوانب اور دنیا کے بیشتر ممالک سے آئے اللہ رب العالمین کے مہمان حجاج کرام کو تمام بہترین سہولیات کی فراہمی نیز بلا کسی بلا و آزمائش پرامن طریقے سے حج کی ادائیگی پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ایک سروے کے مطابق وزارتِ داخلہ نےمشاعر مقدسہ کے امن وامان کے لئے ایک لاکھ چالیس ہزار اہلکار متعین کئے تھے۔ وزارتِ صحت نے صحت خدمات پر چھبیس ہزار افراد کی خدمات حاصل کیں۔ بجلی کمپنی نے مشاعرے مقدسہ کو بجلی کی سپلائی کے لئے بیس ہزار میگاواٹ بجلی کے علاوہ 1657/ میگاواٹ بجلی ذخیرے کر رکھی تھی۔ بجلی کمپنی کے 1570 / ماہرین خدمات پر مامور رہے۔ پانی فراہم کرنے والی کمپنینے مشاعر مقدسہ کو اٹھارہ ملین مکعب میٹر پانی سپلائی کیا۔ نیز مشاعر مقدسہ میں 70/ہزار بیت الخلاء کو پانی فراہم کیا۔حجاج کرام میں 10/ لیٹر کے پانچ لاکھ زمزم کے گیلن تقسیم کئے۔ میونسپلٹی نےحج موسم میں 23ہزار افراد کی خدمات حاصل کیں۔ حج موسم کو کامیاب بنانے کے لئے 25/ سرکاری اداروں نے حصہ لیا۔ 3 /لاکھ سے زیادہ اہلکاروں نے حجاج کی خدمت کی۔ 3/لاکھ 84/ہزار حاجیوں کو ٹرین سروس فراہم کی گئی۔ 296/ مریضوں کو طبی نگرانی میں حج کروایا گیا۔ 4/ لاکھ چھبیس ہزار غیر قانونی عازمین کو واپس کیا گیا۔ ایک لاکھہ 72/ ہزار گاڑیوں کو اجازت نامہ نہ ہونے پر واپس کردیا گیا۔ 54 /سے زیادہ فرضی حج کمپنیاں پکڑی گئیں۔ مشاعر مقدسہ میں مختلف اسپتالوں میں پانچ ہزار سے زیادہ بستروں کا انتظام کیا گیا۔ مجموعی طور پر غیر قانونی حجاج کی شرح 5 %فیصد کم رہی۔ مختلف زبانوں میں حج آگاہی مہم چلائی گئی۔ حج منصوبے کو کامیاب بنانے کے لئے تمام اداروں نے اپنے حصے کا کام کیا۔ حکومت نے 78 /ملکوں سے حج خدمات کا معاہدہ کیا۔ الکٹرانک خدمات کو زیادہ موثر بنایا گیا۔ جمرات پل اور مشاعر مقدسہ میں حجاج کی منتقلی آسان بنادی گئی۔
خادم حرمین شریفین کے مشیر گورنر مکہ و مرکزی حج کمیٹی کے سربراہ اعلیٰ شہزادہ خالد الفیصل نے کہا ہے کہ امسال 1443ہجری کا حج سیزن انتہائی کامیاب رہا۔
انہیں روشن اور ہمہ جہت خدمات اور انتہائی پرامن انداز میں ادائیگیء حج کی وجہ سے آج دنیا کے مختلف گوشوں سے بلاد توحید کو داد وتحسین مل رہی ہے سعودی عرب کے امن کی مثالیں دی جارہی ہیں حکومت توحید نے اللہ کے مہمانوں کی بہترین خدمات کرکے تمام لوگوں سمیت حکومتوں کے دلوں میں اپنا نمایاں مقام بنا لیا ہے۔ البتہ یاد رہے کہ حج جہاں اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک اہم رکن اور اس مبارک فریضہ کی ادائیگی صاحب استطاعت پر زندگی میں ایک بار فرض ہے وہیں ایک عظیم مدرسہ اور بہترین تربیت گاہ ہے جس کے جملہ اعمال میں اعلان توحید ہے۔ پوری دنیا کے مسلمان ادائیگیء حج کے بعد اپنے ایمان کو تازہ کرتے ہیں اور توحید و اجتماعیت، وحدت واتحاد، اخوت وبھائی چارہ، امن و یکجہتی اور خیر سگالی کا نمایاں پیغام لے کر اپنے وطن واپس ہوتے ہیں۔ مملکت سعودی عرب کی یہی نایاب اوصاف اعداء اسلام کے قلوب و اذھان کو خیرہ کرتی ہیں جس کی وجہ سے صہیونی اور روافض صفت اسلام دشمن طاقتیں بلاد توحید کے امن کو بگاڑنے کی ہر گام کوشش کرتی ہیں اپنی دسیسہ کاریوں سے مملکت توحید کے پرامن فضا کو خراب کرنے کی ناپاک حربے استعمال کرتے ہیں لیکن اللہ کی خصوصی مدد اور توفیق ہمیشہ سے کتاب و سنت پر مبنی توحید کے حامل اور عدل و انصاف پسند حکمرانوں کے ساتھہ رہتی ہے۔ اسلام دشمن عناصر کے ناپاک عزائم خاک میں ملتے ہیں توحید اور موحدین کو اللہ رب العالمین تمام تر ترقیوں سے نوازتا ہے۔
  دعا ہے کہ باری تعالی مملکت توحید کی حفاظت فرمائے۔اور بلاد توحید کے تمام امراء وحکام کارکنان و باشندگان کو دن دونی رات چوگنی ترقی دے۔ آمین

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter