امسال حج کا سیزن پرامن وکامیاب رہا

عطاء الرحمن المدنی المرکز الاسلامی کاٹھمنڈو

13 جولائی, 2022
ماہرین کا کہنا ہے کہ امسال حج موسم کی غیر معمولی کامیابی کے ۱۷ اسباب ہیں۔ حکومت سعودیہ کی جانب سے ان اسباب کی فراہمی پر توجہ مرکوز کی گئی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ امسال حج موسم نہایت شاندار اور کامیاب رہا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حج موسم کی کامیابی کا بنیادی سبب یہ ہے کہ امسال غیر قانونی حجاج کی تعداد میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔ متعلقہ اداروں نے اس سلسلے میں جو آگاہی مہم چلائی تھی وہ انتہائی موثر رہی۔  علاوہ ازیں شہر مقدس کے گرد قائم تفتیشی چوکیوں نے در اندازوں کو روکنے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ۔  وزارتِ داخلہ نےمشاعر مقدسہ کے امن وامان کے لئے ایک لاکھ چالیس ہزار اہلکار متعین کئے تھے۔ وزارتِ صحت نے صحت خدمات پر چھبیس ہزار افراد کی خدمات حاصل کیں۔ بجلی کمپنی نے مشاعرے مقدسہ کو بجلی کی سپلائی کے لئے بیس ہزار میگاواٹ بجلی کے علاوہ 1657 میگاواٹ بجلی ذخیرے کر رکھی تھی۔ بجلی کمپنی کے 1570 ماہرین خدمات پر مامور رہے۔ پانی فراہم کرنے والی کمپنینے مشاعر مقدسہ کو اٹھارہ ملین مکعب  میٹر پانی  سپلائی کیا۔ نیز مشاعر مقدسہ میں 70ہزار بیت الخلاء کو پانی فراہم کیا۔حجاج کرام میں 10 لیٹر کے پانچ لاکھ  زمزم کے گیلن تقسیم کئے۔ میونسپلٹی نےحج موسم میں 23ہزار افراد کی خدمات حاصل کیں۔ حج موسم کو کامیاب بنانے کے لئے25سرکاری اداروں نے حصہ لیا۔  3 لاکھ سے زیادہ اہلکاروں نے حجاج کی خدمت کی۔  3لاکھ 84ہزار حاجیوں کو ٹرین سروس فراہم کی گئی۔  296 مریضوں کو طبی نگرانی میں حج کروایا گیا۔4 لاکھ چھبیس ہزار غیر قانونی عازمین کو  واپس کیا گیا۔  ایک لاکھ 72 ہزار گاڑیوں کو اجازت نامہ نہ ہونے پر واپس کردیا گیا۔  54 سے زیادہ فرضی حج کمپنیاں پکڑی گئیں۔ مشاعر مقدسہ میں مختلف اسپتالوں میں پانچ ہزار سے زیادہ بستروں کا انتظام کیا گیا۔  مجموعی طور پر غیر قانونی حجاج کی شرح 5 فیصد کم رہی۔ مختلف زبانوں میں حج آگاہی مہم چلائی گئی۔ حج منصوبے کو کامیاب بنانے کے لئے تمام اداروں نے  اپنے حصے کا کام کیا۔ حکومت نے 78 ملکوں سے حج خدمات کا معاہدہ کیا۔  الکٹرانک خدمات کو زیادہ موثر بنایا گیا۔  جمرات پل اور مشاعر مقدسہ میں حجاج کی منتقلی آسان بنادی گئی۔
خادم حرمین شریفین کے مشیر گورنر مکہ و مرکزی حج کمیٹی کے سربراہ اعلیٰ شہزادہ خالد الفیصل نے کہا ہے کہ  امسال 1443ہجری کا حج سیزن انتہائی کامیاب رہا
کرونا کی وبا کے دو برس بعد امسال 10لاکھ کے قریب  ضیوف الرحمن نے مکمل اطمینان و سکون سے حج کیا۔
سعودی خبر رساں ایجنسی اس پی اے کے مطابق شہزادہ خالد الفیصل کامیاب حج آپریشن کے حوالے سے مزید کہا:  "مجھے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ امسال حج آپریشن سیکیورٹی خدمات اور صحت سمیت تمام محاذوں پر کامیاب رہا”.
انہوں نے کہا : ” حج سیزن  کے دوران کسی حادثے یا وبائی مرض کے حوالے سے کوئی کیس سامنے نہ آیا۔ حج آپریشن انتہائی منظم انداز میں مکمل ہوا”.
گورنر مکہ مکرمہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا : کہ حج آپریشن کے حوالے سے جن کامیابیوں کا ہم مشاہدہ کرتے ہیں وہ اتفاقاً نہیں ہوئی بلکہ رب العالمین کی مہربانی و کرم کا ثمرہ ہے۔
بانی مملکت شاہ عبد العزیز بن عبد الرحمن آل سعود سے لیکر مملکت کی تمام قیادت اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز ہمیشہ سے ہی ضیوف الرحمن کی خدمت کو اپنے لئے باعث اعزاز سمجھتے ہیں ".
شہزادہ خالد الفیصل نے حج آپریشن کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے مملکت کی اعلیٰ قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ ان کی خصوصی عنایت سے تمام امور کی انجام دہی میں آسانی ہوئی۔ گورنر مکہ نے آخر میں حجاج کی خدمت میں پیش پیش رہنے والے تمام اداروں اور افراد کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔
ہم صمیم قلب سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی جملہ کاوشوں کو قبول فرماۓ  ان کی عمر میں برکت عطا فرمائے اور دشمنوں کی سازشوں کو ہمیشہ ناکام بنائے۔
عطاء الرحمن المدنی
المرکز الاسلامی کاٹھمنڈو

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter