حجاج کرام کو پرامن ماحول فراہم کرنے پر مملکت سعودی عرب قابل تحسین

عطاء الرحمن مدنی المرکز الاسلامی کاٹھمنڈو

4 جولائی, 2022

دنیاکے ہر خطے سے صاحب استطاعت مسلمان مناسک حج وعمرہ کی ادائیگی کے لئے ان دنوں مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں، لاکھوں ضیوف الرحمن کو پرامن ماحول فراہم کرنے، مناسک حج کی ادائیگی کو آسان و سہل بنانے، حج کے سارے کام اطمینان وسکون سے انجام دینے کو یقینی بنانے کے لئے سعودی حکومت نے انتظامات اور اقدامات کا سلسلہ تیز سے تیز تر کردیا ہے۔ سعودی حکومت نے اربوں ریال خرچ کرکے حجاج کی خاطر مشاعر مقدسہ میں مناسب رہائش فراہم کرنے کے لئے قابل رشک بہت بڑے منصوبے نافذ کیا ہوا ہے۔ علاوہ ازیں آرام دہ ٹرانسپورٹ کے وسائل کا بھی قابل دید خوب اہتمام کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری اداروں کے شانہ بشانہ نجی حج ادارے بھی ضیوف الرحمن کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔ مملکت کے بیشتر سرکاری ادارے کسی نہ کسی شکل میں حجاج کی خدمت کی بجاآوری کو اپنا فریضہ اور قابل شرف عمل قرار دیئے ہوئے ہیں۔ مثال کے طورپر: حجاج کرام کو بھر پور غذا کی فراہمی، صحت بخش غذا کی نگرانی، پانی اور بجلی کی ترسیل نیز بیمار ضیوف الرحمن کو علاج معالجہ کی سہولت مہیا کرنے کے لئے سیکڑوں اسپتال ہیلتھ سینٹرز اور ان میں کام کرنے کے لیے مطلوبہ تعداد میں ڈاکٹروں اور نرسوں کی فراہمی بڑے پیمانے پر کی گئی ہے۔
اس میں کوئی بھی شک نہیں کہ ہر حج موسم میں سب سے بڑا مسئلہ حجاج کے غیرمعمولی اجتماع کو منظم کرنا ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لئے متبادل اسکیمیں بھی انتظام کا اٹوٹ حصہ ہوتی ہیں، ان کا دائرہ امن وامان کی محدود اسکیموں تک محدود نہیں بلکہ سعودی عرب اس حوالے سے بھاری رقم خرچ کرکے ریسرچ بھی کرتا ہے۔ یہ امر یقینی ہے کہ سعودی عرب کے سیکیورٹی ادارے کے سیکیورٹی اہلکار ضیوف الرحمن کو مشکلات میں پڑنے سے بچانے اور امن امان کی صورت حال کی نگرانی کے انمول جدوجہد کررہے ہیں۔ یہ وہ قربانیاں ہیں جنہیں دولت کے ترازو سے تولا نہیں جا سکتا۔
سعودی عرب مقدس اسلامی مقامات کی نگرانی، حجاج و معتمرین اور مسجد نبوی شریف کے زائرین کی خدمت کے لئے فیاضانہ بجٹ مختص کرنے میں ادنی فروگذاشت سے کام نہیں لیتا۔ ضیوف الرحمن کی خدمت ایسا اعزاز اور شرف ہے جس کا انتخاب اللّہ تعالیٰ کی طرف سے کیا گیا ہے، اللّہ تعالیٰ نے اپنے گھر اور اپنے نبی ﷺ کی مسجد کے لئے ارض طاہرہ کا انتخاب جس بنیاد پر کیا ہوگا وہ وہی جانتا ہے۔
سعودی عرب کے سلامتی ادارے منی، مزدلفہ، عرفات اور مملکت کے دیگر شہروں میں ناخوشگوار حالات سے نپٹنے کی خاطر جو جنگی پیمانے پر تیاری کر رکھی ہیں اور حجاج کرام کو امن و سلامتی کا ماحول دینے پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ عالم اسلام کے مسائل اور مصائب کا خاتمہ وحدت امت میں پنہاں ہے اور حج بیت اللہ مسلمانوں کی وحدت اور اتحاد کا عملی نمونہ ہے۔
اللہ تعالی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ولی عہد محمد بن سلمان بن عبد العزیز کے جملہ خدمات کو شرف قبولیت بخشے اور میں مملکت سعودی عرب میں ہمیشہ امن وامان قائم رکھے اور حاسدوں اور دشمنوں کی تدبیروں کو ناکام بنائے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter