نیپال: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھیانک اضافہ؛ پیٹرول 199 روپے فی لیٹر؛ عوام ناراض

20 جون, 2022

کٹھمنڈو / کئیر خبر
نیپال آئل کارپوریشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ، پیٹرول اب 199 روپے فی لیٹر، ڈیزل اور مٹی کا تیل 192 روپے فی لیٹر ہوگا – حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ کر دیا ہے جس کا اطلاق سوموار کی صبح سے ہو گا ہوگیا ہے۔

سرکاری ملکیت والی نیپال آئل کارپوریشن (این او سی) نے پٹرول کی قیمت میں 21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمتوں میں 27 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے ۔

نئی قیمت کے نفاذ کے بعد اب پیٹرول کی قیمت 199 روپے فی لیٹر اور ڈیزل اور مٹی کا تیل 192 روپے فی لیٹر ہو جائے گا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ روس-یوکرین جنگ نے ایندھن کی بین الاقوامی مارکیٹ کو متاثر کیا ہے، کارپوریشن نے کہا کہ قیمتیں بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق ایڈجسٹ کی گئیں۔

جمعرات (16 جون) کو، انڈین آئل کارپوریشن نے ایندھن کی قیمت میں اضافہ کرکے ایک فہرست بھیجی تھی۔ قیمتوں کی فہرست کے مطابق پیٹرول، ڈیزل اور ایوی ایشن فیول کی قیمتوں میں بالترتیب 6.52 روپے، 19.3 روپے اور 91.91 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter