نیپال: ووٹرز اندراج مہم کا آغاز 15 جون سے

7 جون, 2022

کٹھمنڈو / کیئر خبر

صوبائی اسمبلی اور وفاقی ایوان نمائندگان کے آئندہ انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن 15 جون سے ووٹرز کے ناموں کی فہرست سازی اور اپ ڈیٹ کا کام شروع کر رہا ہے۔

اس سے قبل ووٹرز کے ناموں کی فہرست جمع کرنے اور اپ ڈیٹ کرنے کا عمل 15 جنوری سے بلدیاتی انتخابات 2022 کے اعلان کے بعد ملتوی کردیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان شالیگرام شرما پوڈیل نے کہا کہ ووٹرز لسٹ ایکٹ 2017 کے مطابق شہریت حاصل کرنے والے اور دیگر اہل افراد صوبائی الیکشن آفس، ڈسٹرکٹ الیکشن آفس، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن آفس اور ایریا ایڈمنسٹریشن آفس میں جاکر اپنے ناموں کا اندراج کروا سکتے ہیں۔

نئے شیڈول کے مطابق ووٹرز رجسٹریشن میں ہونے والی غلطیوں کی تصحیح کے لیے متعلقہ دفاتر میں درخواستیں داخل کر سکتے ہیں، اپنا پتہ تبدیل کر سکتے ہیں اور ووٹرز فہرست سے اپنا نام بھی خارج کروا سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے تمام ووٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی تفصیلات کو اپ ڈیٹ کریں اور اپنے نام کا اندراج کریں تاکہ آئندہ انتخابات میں کوئی بھی محروم نہ رہے۔

اسی طرح، کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز سے ووٹروں کے ناموں کی فہرست تیار کرنے اور اپ ڈیٹ کرنے کے پروگرام میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter