بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ترجمان کی جانب سے گستاخانہ بیان اور اس پر پوری دنیا میں شدید ردعمل کے بعد بھارت کی حکمران جماعت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئی۔
مسلمانوں کی جانب سے شدید ردعمل اور غم و غصہ دیکھنے کے بعد بی جے پی نے اپنی ترجمان کو معطل کردیا، جبکہ ایک اور رہنما کو پارٹی سے نکال دیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کو پارٹی کی پرائمری ممبر شپ سے معطل کردیا گیا ہے، جبکہ ایک اور رہنما نوین جندال کو پارٹی سے نکال باہر کیا گیا ہے۔
بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر بھارت اور بیرون ملک غم و غصہ کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ عرب ممالک میں ’بائیکاٹ انڈیا‘ مہم بھی چل پڑی۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصر، سعودی عرب اور کویت میں بائیکاٹ انڈیا کی مہم شروع ہوگئی۔
واضح رہے کہ بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل پروگرام میں اسلام اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ گفتگو کی تھی۔
آپ کی راۓ