نیپال: پوکھرا سے مستانگ جارہا طیارہ حادثے کا شکار؛ عملہ سمیت 22 مسافر تھے سوار

29 مئی, 2022

پوکھرا/ کیئر خبر

پوکھرا سے جومسوم کے لیے روانہ ہونے والے تارا ایئر کے طیارے کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ جو آج صبح 19 مسافروں اور عملے کے تین ارکان کو لے کر پوکھرا ہوائی اڈے سے روانہ ہوا تھا۔

پوکھرا ہوائی اڈے کے انفارمیشن آفیسر دیوراج سبیدی کے مطابق طیارے نے پربھاکر گھمیرے کی کمان میں ٹیک آف کیا۔ جہاز میں 6 غیر ملکی اور 13 نیپالی مسافر سوار تھے۔ جہاز میں عملے کے تین اضافی ارکان بھی سوار تھے۔

ان کے مطابق طیارہ صبح 9 بج کر 55 منٹ پر جومسوم کے لیے روانہ ہوا۔ طیارے کو صبح 10:15 پر جومسوم ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔

ہوائی جہاز کا پوکھرا-جومسوم ہوائی راستے پر گھوڑے پانی کے اوپر آسمان سے رابطہ ٹوٹ گیا۔ ہوائی اڈے کے حکام نے بتایا کہ پوکھرا ٹاور نے طیارے کو جومسوم ٹاور کے حوالے کر دیا تھا لیکن رابطہ منقطع ہو گیا۔

مستانگ کے ڈی ایس پی رام کمار دھانی کے مطابق شبہ ہے کہ طیارہ دھولاگیری کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ دھانی کے مطابق ایک فوجی ہیلی کاپٹر طیارے کی تلاش کے لیے نکلا ہے۔

دوسری جانب خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مستانگ کے گھاسا میں طیارہ موسم کی خرابی کے باعث حادثہ کا شکار ہو گیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter