پہلے بابر اعظم پھر میں، امام الحق کی شادی کیلئے انوکھی شرط

11 مئی, 2022

کراچی / ايجنسى

پاکستانی ٹیسٹ اوپنر امام الحق نے اپنی شادی سے پہلے  ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی شادی کی شرط رکھ کر سب کو حیران کردیا۔

ان کا کہنا ہے ابھی کسی سے محبت نہیں ہوئی ، دعا ہے کہ محبت کسی سے نہ ہو، شادی کے بارے میں نہیں سوچ رہا۔ پہلے کپتان بابر اعظم کی شادی ہوگی پھر میری ہوگی۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے ایک سال سے ڈیڑھ سال تک شادی کرلوں لیکن ابھی ساری توجہ کرکٹ پر ہے، کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے، سب لوگ اس کے بارے میں بات کرتے اور میمز بناتے ہیں تو اچھا لگتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ویرات کوہلی سے اچھا پرفارم نہ بھی ہو رہا ہو تو وہ گراؤنڈ میں ایک فائٹر کے طور پر دکھائی دیتا ہے، وہ یہ نہیں دیکھتا کہ مجھ سے رنز ہوئے ہیں یا نہیں، اسی جذبے کے ساتھ کھیلتا ہے اور اس کی یہ چیزیں پسند ہیں۔

بابر اعظم کے ساتھ ساتھ کمار سنگاکارا اور ویرات کوہلی کابھی گرویدہ ہوں، ان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کپتان سے زیادہ بیٹر اچھے ہیں، کمار سنگاکارا کا اسٹائل اور ویرات کوہلی کا جارحانہ انداز پسند ہے ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter