معہد عائشہ لتحفيظ القرآن الكريم للبنات، جمنی کی افتتاحی تقریب اختتام پذیر

11 مئی, 2022
سدھارتھ نگر/  پریس ریلیز
ضلعی جمعیت اہلِ حدیث سدھارتھ نگر کے ناظم اعلیٰ مولانا وصی اللہ عبدالحکیم مدنی نے معہد عائشہ لتحفيظ القرآن الكريم للبنات، جمنی، کے قیام اور اس کی افتتاحی تقریب کے تعلق سے کیئر خبر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ضلع سدھارتھ نگر میں کم وبیش شعبئہ تحففیظ کے 25مدارس ہیں، جس میں نونہالان ملت قرآن کریم حفظ کررہے ہیں، البتہ بچیوں کے لیے اب تک کوئی ایسا ادارہ قائم نہیں کیا جاسکا جہاں پر دختران ملت بھی قران مجید حفظ کرسکیں، اسی خلا کوپرکرنے کے لیے مولانا ڈاکٹر ذاکر حسین خان عمری نے اعیان جماعت اور ھمدردان قوم وملت کے باھمی مشورے سےمعهد عائشه لتحفيظ القرآن الكريم للبنات، کے قیام کا فیصلہ کیا اور قلت وسائل کے پیش نظر فی الحال اپنے ذاتی مکان میں ہی تعلیمی سفر کے آغاز کا اعلان کرچکے ہیں،
8/مئی بروز اتوار بعد نمازِ عشاء بمقام عیدگاہ مسجد جمنی، بمناسبت افتتاح معہد عائشہ، ضلعی جمعیت اہلِ حدیث سدھارتھ نگر کی زیر سرپرستی ایک افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت ضلعی جمعیت اہلِ حدیث سدھارتھ نگر کے امیر مولانا محمد ابراہیم مدنی اور نظامت کے فرائض مولانا عبدالخبیر مدنی امیر جمعیت اہلِ حدیث، حلقہ بانسی نے نبھائی
معتمد عمومی معہد عائشہ مولانا ڈاکٹر ذاکرحسین خاں عمری کی پرخلوص دعوت پر جماعت وجمعیت کے نامور علماء، فضلاء، خطباء اور اہم ذمہ داروں نے شرکت کرکے اجلاس کو کامیابی سے ہمکنار کیا اور اپنے قلبی احساسات وتاثرات اور مفید مشوروں سے نوازا-
افتتاحی تقریب کا آغاز مولانا عبدالرحمن اثری، خازن ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر کی تلاوت قران سے ہوا بعدازاں عزیزم عبدالرحیم سلمہ نے اپنے ایک پاکیزہ حمدیہ کلام کے ذریعہ عوام کو محظوظ کیا، اس کے بعدمدعوئین خصوصی علمائے کرام نے اپنےمختصر مگر جامع تاثراتی خطاب سے خواص و عوام کو مستفید فرمایا، سب سے پہلے مولانا صغیر احمد عمری نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں علم کی اہمیت وافادیت اور جہل و ناخواندگی کے مفاسد کا ذکرکرتے ہوئے معہد عائشہ کے منتظمین کو تہنیت وتبریک پیش کی، صدر مجلس مولانا محمد ابراہیم مدنی نے عظمت قرآن اور اس کی اثرانگیزی کو اپنا موضوع سخن بناتے ہوئے  منتظمین معہد کوہر ممکن تعاون پیش کرنے کا وعدہ کیا
مہمان خصوصی مولانا حافظ کلیم اللہ عمری مدنی نے اپنے خاص لب ولہجہ اور موثر اسلوب وانداز میں حقوق قرآن  کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے حسب وسعت معہد کی تعمیر و ترقی میں دل کھول کر حصہ لینے کی اپیل بھی کی-
راقم سطور وصی اللہ مدنی، ناظم ضلعی جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر نے صحیح احادیث کی روشنی میں قرآن کی فضیلت،رفعت وعظمت، خیروبرکت اور حاملین قرآن کی قدر ومنزلت بیان کرتے ہوئے اس نوخیز ومنفرد ادارہ معہد عائشہ لتحفيظ القرآن الكريم للبنات، کے قیام کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ ہمارےضلع سدھارتھ نگر کا یہ پہلا ادارہ ہے جہاں بنات حوا اور خواتین ملت کو حفظ قران کا سنہری موقع فراہم کیا جارہا ہے-
ادارہ کے  معتمد عمومی مولانا ڈاکٹر ذاکر حسین عمری  کا یہ عظیم منصوبہ اور عملی پیش رفت یقیناً لائق صد آفریں اور تحسین ہے، جواپنے ذاتی گھر میں تعلیمی سفر شروع کرنے جارہے ہیں ، اللہ ان کے حوصلوں میں پختگی، بالیدگی اور علم وعمل میں خیر وبرکت عطا فرمائے، آمین
ہم سب لوگوں پر دینی، ملی اور اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ پورے اخلاص ومحبت کے ساتھ ان کی حوصلہ افزائی کریں، ہر ممکن تعاون کریں، مفید مشورے دیں، پیش آنے والے مشاکل ومصائب اورروکاٹوں کو دور کرنے کے  لیےہمہ وقت تیار رہیں-
 آج میں اس باوقار تقریب اورمجلس میں وعدہ کرتا ہوں اور آپ تمامی حضرات کویقین دلاتا ہوں کہ میں اپنی پوری ٹیم مقامی وضلعی جمعیتوں کے  ذمہ داروں کےساتھ آپ کے اس مشن وتحریک کی مکمل تائید وتوثیق کرتا ہوں اور ہر ممکن تعاون کے تیار ہوں، آپ جب بھی اور جہاں آواز دیں گے وہاں مجھے اپنے جماعتی احباب و معاونین اور نائبین کے ساتھ حاضر پائیں گے، ان شاء اللہ تعالی-
معتمدِ عمومی ڈاکٹر ذاکر حسین خاں نے معہد عائشہ کے قیام کا پس منظر بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب اللہ نے مجھے کوڈ جیسی مہلک بیماری سے شفایابی عطا کی تو ملت کی بیٹیوں کے لیے حفظ قران کا ادارہ قائم کرنے کا پختہ ارادہ کیا اور اپنے مخلص احباب کے مشوروں کے بعد اسے عملی جامہ پہنانے کا حتمی فیصلہ کیا،
مولانا حافظ محمد الیاس عمری نے تربیت اولاد کے موضوع پر انتہائی موثر اور جامع خطاب کے بعد مولانا سید محی الدین حسینی عمری نے کلمات تشکر پیش فرمایا اور صدر مجلس کے دعائیہ کلمات اور دعا کفارہ مجلس کے بعد مجلس کے اختتام کا اعلان کیاگیا
پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں مقامی ذمہ داران واحباب کرام خصوصاً مولانا عبدالرب سلفی، ناظم جمعیت اہل حدیث، حلقہ بانسی، الحاج ڈاکٹر عبدالاحد خان، مہتمم معہد عائشہ،کمال احمد، محمد شبیر،اسلم امین اور احمد اللہ وغیرہم کی شبانہ روز کاوشیں اور دعائیں شامل حال رہیں،اللہ سب کو شاد و آباد اور سدا سلامت رکھے، آمین

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter