ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر، یوپی کی جانب سے 207 کنبوں کے درمیان افطار فوڈ تقسیم

4 مئی, 2022
wasiullah madani

سدھارتھ نگر/،پریس ریلیز، ضلعی جمعیت اہل حدیث ، سدھارتھ نگر یوپی کے ناظم مولانا وصی اللہ مدنی نے کیئر خبر سے ضلعی جمعیت کی حالیہ پروگرام افطار کٹ کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی بنیادی تعلیم یہ ہے کہ غرباء ومساکین،یتیموں،بیواؤں اورضرورت مندوں کی امداد باعث اجروثواب ہے،رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسلم سماج کے کمزور و مستحقین کے مابین افطار تقسیم کرنے کے لیے ضلعی جمعیت کے ذمہ داروں نے اہلِ خیر حضرات سے امدادکی اپیل کی تھی جسےاخوان جماعت نے خوب پذیرائی بخشی اور کشادہ دلی کے ساتھ مالی تعاون پیش کیا، اللہ کے فضل و کرم اور مخیرین و محسنین کے خصوصی توجہ وعنایت سےضلع کے ساتوں حلقوں میں 207سے زائد مستحق کنبوں میں ان کی عزت نفس کا خیال کرتے ہوئےاکثر حلقوں میں متعینہ رقم، کہیں نقد وافطارکٹ اور عمدہ قسم کا کھجور بھی تقسیم کیا گیاجس کا ریکارڈ دفتر میں موجود ہے اور مستحقین کے اسماء گرامی جمعیت کے اہم ذمہ داروں کے سوا کسی کو معلوم نہیں ہے، قابلِ مبارک باد اور ستائش کے مستحق ہیں ہماری مقامی وضلعی جمعیت کے بعض مخلص و حوصلہ مند عہدے داران و ذمہ داران مثلاً : جناب مولانا عبدالرشیدمدنی(نائب امیرضلعی جمعیت) جناب مولاناعبدالرحیم امینی (نائب امیر ضلعی جمعیت) جناب مولانا عبدالرب سلفی، (نائب ناظم، ضلعی جمعیت) جناب مولانا سعود اختر سلفی (نائب ناظم، ضلعی جمعیت) جناب رفیع احمد(نائب ناظم ضلعی جمعیت) جناب مولانا عبدالرحمن اثری (خازن، ضلعی جمعیت) جناب ماسٹر جاویداحمد(محاسب ، ضلعی جمعیت )جناب مولانا شفیع اللہ مدنی (امیر جمعیت ،حلقہ ، شہرت گڈھ) جناب مولانا محمد ہاشم سلفی (ناظم جمعیت ،حلقہ ، نوگڈھ) جناب مولانا عبدالمنان مفتاحی (ناظم جمعیت،حلقہ، ڈومریا گنج )جناب مولانا فخرالدین ریاضی (ناظم جمعیت، حلقہ، اٹوا) جناب مولانا جمشید عالم سلفی (ناظم جمعیت، حلقہ ،شہرت گڈھ) جناب مولانا مقیم الدین مدنی(ناظم جمعیت،حلقہ، بڑھنی) جناب مولانا حمیداللہ ندوی (ناظم جمعیت ،حلقہ، بسکوہر) جناب مولانا خالد رشید سراجی (نائب ناظم جمعیت،حلقہ، بڑھنی)جناب مولانا عبدالرشید سلفی (نائب ناظم جمعیت، حلقہ ، شہرت گڈھ )جناب مولانا تاج الدین سراجی (محاسب،جمعیت حلقہ شہرت گڈھ )جناب مولانا ابوبکر سراجی (آفس سکریٹری، ضلعی جمعیت) حفظہم الله ورعاھم جنھوں نے افطار وعیدی لباس پروگرام کی تحسین کی اور مفید مشوروں سے نوازتے ہوئے اخلاقی وبقدر وسعت مالی تعاون پیش کیا-جزاهم الله خيرا

چونکہ ھمارے ارگنائزرس ومبلغین اور بعض حلقوں کے نظماء صاحبان حصول تعاون کی خاطر سفر پر ہیں اس لیے امیر جمعیت اور بعض مخلص ضلعی ومقامی ذمہ داران کے ھمراہ میں بذات خود تمام حلقوں میں جاکر وہاں کے امیر و ناظم کے باہمی مشوروں اور تعاون سے نہایت ہی خوش گوار ماحول میں تمام مرشحین مستحقین کو کہیں افطار کٹ اور کہیں متعینہ نقد رقم ان کےہاتھوں میں دیا، میری شدید دلی خواہش تھی کہ مزید اور دوسرےاحباب کو افطار کٹ دیا جائے لیکن قلت وسائل کی وجہ سے میں انہیں شامل کرنے سے قاصر رہا، مرشحین حضرات میں نومسلم،خوددار سفید پوش علماء و شرفاء، مریضوں ،بیواوں، یتیموں اور غرباء کو اولیت وترجیح دی گئی ہے
اعتراف حق کے طور پر ہر حلقہ کے غیور، حساس اورباغیرت احباب کرام نے محسنین و مخیرین کی مالی سخاوت و فیاضی کی تعریف کرتے ہوئے ذمہ داران جمعیت کے اس تحریک و مشن کو مستحسن عمل اور عظیم ملی کارنامہ قرار دیا ہے۔
بڑی ناسپاسی اور حق تلفی ہوگی اگر میں ہمدردانِ جماعت وجمعیت کا بالعموم اور برادر فاضل جناب مولانا منصور احمد مدنی، رئیس سلام ایجوکیشنل اینڈویلیفیر سوسائٹی،تلشی پور، جناب ڈاکٹر محمد لقمان،مقیم حال سعودی عرب، جناب مولانا فخرالدین ندوی،نائب ناظم الجامعة الإسلامية خيرالعلوم،ڈومریا گنج،جناب مولاناممتاز احمد معروف بہ سالک بستوی،جناب مولانا عتیق الرحمن خاں سنابلی (کے جی ایس مارٹ، یوسف پور )،جناب مولانا ندیم انور خان سراجی، پونہ،جناب مولانا عبدالرحمن شاکراثری، ممبئی، مولانا نور اللہ خاں،مترجم،دلی،حاتم جماعت سینٹھ نعیم الحسن مرزا، ممبئی، سینٹھ شکیل احمد مرزا، ہمارا سماج، دہلی کے سنجیدہ نمائندہ برادرم عبدالحسیب خاں، راشٹریہ سہارا اردو کے سرگرم نمائندہ جناب مولانا عتیق الرحمن رحمانی، کئیرخبر،کاٹھمانڈو،نیپال کے ایڈیٹر جناب مولانا عبدالصبور ندوی اور مشرقی آواز جدید کے ایڈیٹر جناب مولانا عبدالقیوم، سدھارتھ نگر، کا بالخصوص شکریہ ادا نہ کروں جنھوں نے اپنی زبان و قلم سے جمعیت کی اس بے مثال تحریک کی تائید و توثیق کی اور ہر اعتبار سے میری ہمت افزائی کرتے ہوئے اپنا گراں قدر مالی تعاون پیش کیا ہے، اللہ سب کو اجر عظیم سے نوازے۔ آمین!
امیر ضلعی جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر جناب مولانا محمد ابراہیم مدنی صاحب نے اپنے تاثراتی کلمات میں کہا کہ پہلی بار ضلعی جمعیت اہلِ حدیث سدھارتھ نگر نے خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہوکر سماج کے کمزور طبقہ کے لیے افطار وعیدی لباس کے تعاون کے لیے اپیل کی ہے، جسے احباب جماعت نے کافی اہمیت دی اور گراں قدر مالی تعاون پیش کرکے مستحقین حضرات کی دل جوئی کی ہے، مجھے اپنے جماعتی و مسلکی اہل خیر احباب کرام اور غم گسارانِ جمعیت سے امید ہے کہ آئندہ بھی ہماری اخلاقی و مالی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کی ہر آواز پر لبیک کہیں گے اور اس کے تمام منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں ممکنہ تعاون پیش کریں گے۔
کشادہ دست اور معماران قوم و ملت کے قدر دانوں سے گزارش ہے کہ آپ اپنے عطیات اور صدقات وخیرات کے ذریعہ جمعیت کی امداد کریں اور اس کے مستقبل کے عزائم و منصوبوں کو بحسن وخوبی پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ہرممکن اخلاقی ومالی قربانی پیش کریں-
ارشاد باری ہے :
” وَمَا تُقَدِّمُوا لِأَنفُسِكُم مِّنْ خَيْرٍ تَجِدُوهُ عِندَ اللَّهِ هُوَ خَيْرًا وَأَعْظَمَ أَجْرًا ۚ…. ”
… اور جو نیکی تم اپنے لیے آگے بھیجو گے اسے اللہ تعالیٰ کے ہاں بہتر سے بہتر اور ثواب میں بہت زیادہ پاؤ گے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter