جمعیة السلام للخدمات الانسانیہ کے زیراہتمام اجلاس عام ودستار بندی حفاظ کرام اختتام پذیر

30 مارچ, 2022

بھیرہوا/ کیئر خبر

سابقہ روایات کی طرح امسال بھی جمعیۃ السلام للخدمات الانسانیہ بھیرہوا کے زیراہتمام معہد ابی بن کعب لتحفیظ القرآن الکریم موضع مریاد پور، روپندیہی نیپال میں مورخہ 27/03/2022 بروز اتوار یک شبی دعوتی وتبلیغی اجلاس عام ودستاربندی حفاظ کرام کا انعقاد عمل میں آیا،جس کی سرپرستی مولانا شمیم الرحمن اثری حفظہ اللہ صدر جمعیۃالسلام للخدمات الانسانیہ نیپال اور صدارت فضیلۃ الشیخ ڈاکٹرعبدالغنی القوفی وکیل الجامعہ جامعہ سراج العلوم جھنڈا نگر نیپال ومشرف علی دعاۃ "وزارة الشؤون الإسلامية والأوقاف المملكة العربية السعودية بنيبال ” نے فرمائی، اورمولانا عبدالواحد اثر انصاری اثری حفظہ اللہ نےاسٹیج سکریٹری کے فرائض سر انجام دیا ۔
معہد ابی بن کعب لتحفیظ القرآن الکریم كے صدرمدرس حافظ ومولانا شکراللہ فیضی كى تلاوتِ كلام پاک سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوا، پھر مولانا عبدالرحمن سراجی نے حمد باری تعالی اور حافظ محمد عارف بیتی نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کیا،بعد ازاں طلبا‍‌ئےمعہد ابی بن کعب لتحفیظ القرآن الکریم نے ترانہ پیش کیا۔
اس کے بعد باقاعدہ خطابات کا سلسلہ شروع ہوا جس میں سب سے پہلے فضیلۃ الشیخ عبدالعظیم عبدالتواب مدنی صدر مرکز التوحید، ومدیر مسئول ماہنامہ "نورتوحید” جھنڈا نگر، نیپال نے "استغفار کی اہمیت اور فضیلت کتاب وسنت کی روشنی میں” کے موضوع پر انتہائی وقیع اور جامع خطاب فرمایا۔
بعد ازاں صدراجلاس فضیلۃالشیخ ڈاکٹر عبدالغنی القوفی نے "عظمت قرآن ” کے موضوع پر نہایت وقیع ، اہم اور بصیرت افروز خطاب فرمایا۔
پھر تیسرے خطیب فضیلۃ الشیخ عبدالتواب انصاری ناظم اعلیٰ مدرسة الإصلاح پتریا، کپل وستو ، نیپال نے ” کامیابی کے چند رہنما اصول” کے موضوع پر کتاب وسنت کی روشنی میں انتہائی جامع خطاب کیا۔
ان کے بعد فضیلۃ الشیخ مولانا سعود اختر سلفی استاذجامعہ سراج العلوم السلفیہ، ومعاون مدیر ماہنامہ "السراج ” جھنڈانگر ، نیپال نے "پردہ ” کے عنوان سے مفصل ومدلل خطاب فرمایا۔
پھر جماعت کے بزرگ عالم دین ، مولانا عبدالرحیم امینی پرنسپل جامعہ دارالہدی یوسف پور نے "انسان کو کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے” کے عنوان سے کتاب وسنت کی روشنی میں نہایت مؤثر خطاب کیا۔
بعد ازاں معزز مہمانوں کے دست ِمبارک سے معہد سے حفظ قرآن کریم کی تکمیل کرنے والے(3) خوش نصیب حفاظ کی دستار بندی عمل میں آئی، اور انہیں ایک عدد ہینڈبیگ، متنوع شرعی کتب اور ملابس کی صورت میں انعامات سے نوازا گیا، نیز (40) قدیم فارغین معہد کو بھی سند حفظ سے نوازا گیا۔
اس کے بعد ڈاکٹر سعید احمد اثری جامعہ خدیجۃ الکبری جھنڈانگر اور دیگر علمائے کرام و معزز مہمانوں کے دست مبارک سے جمعیت کے شعبۂ تالیف وترجمہ کی جانب سے طبع شدہ فضیلۃالشیخ عبدالمالک بن احمد رمضانی کی مایہ ناز وشہرہ آفاق کتاب”السبيل إلى العزوالتمكين” کا اردو ترجمہ بنام "شاہراہ عظمت واقتدار” ترجمہ: فضیلۃالشیخ محمد شاہد یارمحمد سنابلی مدنی، اوردوسری کتاب مولانا ابو محمد افضال احمد شمیم سلفی ناظم جمعیۃالسلام للخدمات الانسانیہ کے مقالات کا مجموعہ بنام "متاع لوح وقلم ” کا اجراء بھی عمل میں آیا۔
بعدازاں محترم ڈاکٹر سعید احمد اثری نےسامعین کو اپنے گرانقدر تاثراتی کلمات اور قیمتی پندونصائح سے نوازا۔
اس اجلاس کے آخری خطیب شیخ الحدیث مولانا مطیع اللہ مدنی استاذ مدرسہ خدیجۃ الکبری للبنات، ومدیرماھنامہ ” نور توحید ” جھنڈانگر نے "حقوق والدین ” کے موضوع پر دلائل وبراہین سے آراستہ پرمغز خطاب فرمایا اور اپنی پرسوز دعائیہ کلمات سے اس پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا۔
اجلاس میں مولانا محمد عمر سلفی، مولانا مظہر علی اثری،مولانا عبدالنور سراجی، مولانا محمد اکرم عالیاوی، مولانا حقیق اللہ مدنی، مولانا عبدالحئی مدنی، مولانا جمال احمد مدنی، مولانا عزیزالرحمن سلفی ، مولانا وسیم احمد سلفی، مولانا محمد عمر اثری ،حافظ طارق ریاض سراجی ، انجینئرحسان نور، عالیجناب وریندر جیسوال وغیرہم کے علاوہ ہند و نیپال کے سیکڑوں علمائے کرام، نامور علمی اور سماجی شخصیات اورقرب وجوار کے سرکردہ افراد کے علاوہ مسلم مرد وخواتین کی ایک کثیر تعداد نے بڑے جوش، جذبہ اور خلوص کے ساتھ شرکت کی.

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter